ریاست بہار کے کیمور میں کورونا کے نئے مریضوں کے ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران آج پھرضلع میں کورونا کے مثبت 4 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔اس معاملے کے بعد اب ضلع میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 18 ہوگئی ہے۔
جانکاری کے مطابق کورونہ مثبت آنے والے 4 افراد میں سے 2 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ پہلے منفی آئی تھی، لیکن دوبارہ ٹیسٹ کی گئی تو رپورٹ ان کی مثبت آئی ہے۔ساتھ ہی اب ریاست میں کورونا مثبت مریضوں کی کل تعداد اب بڑھ کر 359 ہوگئی ہے۔
وہیں کیمور اب کورونا کا نیا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے، گزشتہ جمعرات کو کیمور میں پہلی بار 8 کورونا مثبت مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس کے بعد ہفتہ کے روز 6 مزید کورونا مثبت پائے گئے تھے۔ اور آج پھر کورونا کے 14 معاملے سامنے آئے ہیں ۔