ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ جمعہ کے روز 1592 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر1 لاکھ 65 ہزار 371 ہوگئی ہے۔
وہیں اب تک اس وائرس سے 859 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ' گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1678 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔'
بہار میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ انفیکشن سے ریکاور ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
بہار میں کورونا سے ریکاوری کی شرح 92 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر: کورونا کے نازک دور میں مسلم نوجوانوں کا مثالی قدم
واضح رہے کہ 'کورونا انفیکشن کی مثبت شرح مستقل طور پر کم ہورہی ہے اور ریکاوری کی شرح میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ جمعہ کے روز بہار کی ریکاوری کی شرح 91.55 فیصد تھی۔'