ETV Bharat / state

بہار: سول سرجن کی کورونا سے موت

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اور اجیا رپور کے بھارتیہ جنتا پارٹی رکن پارلیمنٹ نتیا نند رائے، سمستی پور کے لوک جن شکتی پارٹی رکن پارلیمنٹ پرنس راج و دیگر تنظیموں نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

بہار میں سول سرجن کی کورونا سے موت
بہار میں سول سرجن کی کورونا سے موت
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 9:26 PM IST

بہار میں کونسل کے رکن سنیل کمار سنگھ کے بعد کورونا انفیکشن سے بدھ کی صبح مشہور معالج اور سمستی پور کے سول سرجن ڈاکٹر آر ۔ آر جھا کا پٹنہ کے آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں انتقال ہوگیا۔ وہ قریب 63 سال کے تھے ۔

سرکاری ذرئع نے بتایا کہ دس دن قبل کورونا انفیکشن کی تصدیق کے بعد سرجن ڈاکٹر آر ۔ آر جھا کو پٹنہ ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ لیکن آج صبح وہ کورونا کے خلاف جاری جنگ ہار گئے۔ ڈاکٹر جھا کے کنبہ میں اہلیہ مالاجھا، بیٹے ڈاکٹر سوربھ جھا اور کسلے جھا ہیں۔

ادھر ڈاکٹر جھا کے انتقال کی خبر ملتے ہی سمستی پور ضلع میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کے انتقال پر مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اور اجیا رپور کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رکن پارلیمنٹ نتیا نند رائے، سمستی پور کے لوک جن شکتی پارٹی رکن پارلیمنٹ پرنس راج، جنتادل یونائٹیڈ کے راجیہ سبھا رکن رام ناتھ ٹھاکر، منصوبہ اور ترقیات کے وزیر مہیشور ہزاری، سابق وزیر رام اشرے سہنی، مقامی راشٹریہ جنتادل رکن اسمبلی اختر الاسلام شاہین، انچارج سول سرجن ڈاکٹر ستیش کمار سنہا اور انڈین میڈیکل کونسل کے ضلع صدر ڈاکٹر آر این سنگھ سمیت مختلف تنظیموں نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ سبھی نے ڈاکٹر جھا کے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

غور طلب ہے کہ دربھنگہ مقامی بلدیات سے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے رکن کونسل سنیل کمار سنگھ کا منگل کی شام پٹنہ کے ایمس میں انتقال ہو گیا تھا۔ کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد انہیں ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ بہار میں کسی سیاسی رہنما کی انفیکشن سے موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.