ETV Bharat / state

بہار: گیارہ افراد میں کورونا منفی - 11 people quarantined after coming in contact with the woman

کھگڑیہ ضلع کے بلدور بلاک میں 11 افراد میں کورونا منفی آنے کے بعد ہسپتال سے انہیں چھٹی دے دی . اس کے بعد بلاک کے اعلی عہدیداروں نے سبھی کو ڈھول باجے کے ساتھ گھر کے لئے رخصت کیا ۔

بہار: گیارہ افراد میں کورونا منفی
بہار: گیارہ افراد میں کورونا منفی
author img

By

Published : May 19, 2020, 11:35 PM IST

ریاست بہار میں کھگڑیہ ضلع کے بلدور بلاک میں کل 11 افراد میں کورونا منفی پائے جانے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے انہیں چھٹی دے دی . اس کے بعد بلاک کے اعلی عہدیداروں نے سبھی کو ڈھول باجے کے ساتھ گھر کے لئے رخصت کیا ۔

اس دوران بلدور بلاک کے ائیسولیشن سے صحت یاب ہوکر گھر کے لئے رخصت ہوئے لوگوں نے بتایا کہ ڈھول باجے کے ساتھ رخصت ہونے کی خوشی کوئی دوسرا نہیں سمجھ سکتا، طویل عرصے سے قرنطینہ میں رہنے کے بعد جب ان کو پتہ چلا کہ ان کے نمونے منفی پائے گئے ہیں۔ تو ان کے خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک خاتون کورونا مثبت پائی گئی تھی۔ اس کے بعد خاتون کے رابطے میں آنے والے 11 افراد کو کورنٹائن کیا گیا تھا۔ اور تمام کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔ جس میں سبھی کی رپورٹ آج منفی آئی ہے۔ اس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے سبھی کو گھر جانے کی اجازت دے دی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.