ETV Bharat / state

گیا: کورونا مریضوں کی صحتیابی کی شرح میں مسلسل اضافہ

author img

By

Published : May 27, 2021, 3:12 PM IST

بہار کے گیا میں کورونا وبا سے متاثر مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ ضلع میں 95 فیصد سے زیادہ ریکوری ہورہی ہے، تو وہیں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 56 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

گیا: کورونا مریضوں کی صحتیابی شرح میں مسلسل اضافہ

گیا میں کورونا متاثرین مریضوں کی صحتیابی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جوکہ باشندوں کے لیے خوش آئند ہے۔

ضلع میں مریضوں کی صحتیابی کی وجہ سے ایکٹیو کیسز میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی صبح تک 3926 لوگو کا ٹیسٹ کیا گیا۔

جس میں سے 56 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ تو وہیں 123 مریض ہسپتال سے ڈسچارج کیے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی گیا میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 29 ہزار 507 پہنچ گئی ہے، جوکہ اپریل اور مئی کے دوسرے ہفتے میں متاثرین کی تعداد میں بے حد کمی واقع ہوئی ہے۔

اس دوران کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 84 ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے اب ایکٹیو کیسز کی تعداد صرف 1241رہ گئی ہے۔

وہیں ضلع میں بدھ تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 182 ہی بتائی گئی ہے، وہیں ضلع میں 14 لاکھ 61 ہزار 510 لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ گیا کے لیے گزشتہ دو دن خوشی کا لمحہ ہے کیونکہ مسلسل مثبت کیسز میں کمی آرہی ہے، منگل اور بدھ کو 50 کے آس پاس مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

منگل کو ضلع میں 54 مریض ملے تھے جبکہ بدھ کو 56 افراد کی رپورٹ مثبت آئی تھی، اس ہفتے میں دیکھیں تو ہردن ٹھیک ہونے والوں کی تعداد اچھی ہورہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.