ETV Bharat / state

پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج و مظاہرہ - protest against congress in araria

بہار کے ارریہ ضلع میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف کانگریس رہنماؤں نے تھالی پیٹ کر احتجاج کیا اور کہا کہ مرکزی سرکار عوام سے مہنگائی کم کرنے کا دعویٰ کرکے اقتدار میں آئی تھی لیکن دن بدن مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ جس سے زراعت سے جُڑے لوگ پریشان ہیں۔

br_ara _01 _ Congress _vis byte _7204693
پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج و مظاہرہ
author img

By

Published : Jul 8, 2021, 12:53 PM IST

بڑھتی مہنگائی سے جہاں ایک طرف عوام پریشان ہیں، وہیں مخالف پارٹیاں مرکزی حکومت کے خلاف سڑکوں پر اتر کر احتجاج و مظاہرہ کررہی ہیں۔ آج کانگریس ارریہ بلاک کے صدر ظفر الحسن کی سربراہی میں پٹرول، ڈیزل اور گیس کی آسمان چھوتی قیمتوں کے پیش نظر مودی حکومت کے خلاف آشرم روڈ واقع کانگریس کے ضلع دفتر سے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے جلوس نکالا گیا۔ کانگریسی کارکنان تھالی پیٹتے ہوئے، مرکزی حکومت اور مہنگائی کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے سانیہ سیوٹس تک گئے۔

br_ara _01 _ Congress _vis byte _7204693
انوکھا احتجاج
دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر کانگریس کے ضلع نائب صدر اویس یاسین نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک نیپال کے علاوہ دوسرے ممالک میں تیل کی قیمت ہمارے ہندوستان سے کم ہے، جب کہ یہ تمام پڑوسی ممالک ہمارے ہندوستان سے ہی تیل لیتے ہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ تیل دینے والا ملک اپنے باشندگان ملک کو زیادہ ہی نہیں بلکہ بہت زیادہ قیمتوں میں خریدنے کو مجبور کررہا ہے، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ موجودہ حکومت سرمایہ داروں کی جھولی میں جھولا جھول رہی ہے، اسے ملک کی عوام سے کوئی مطلب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارریہ کے لیڈران کا شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار تعزیت

دلیپ کُمار سُپرد خاک

کانگریس کے ضلع ترجمان سبطین احمد نے کہا کہ انتخاب کے وقت برسر اقتدار حکومت نے ملک کی ترقی کا دعویٰ کیا تھا، بڑھتی مہنگائی اور کم آمدنی کے باعث آج ملک ایک بار پھر غربت کی سطح کی طرف جارہا ہے، ایسی صورتحال میں مرکز کی مودی حکومت کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، کیونکہ چھوٹے کسان ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے سبب زراعت کرنا چھوڑ دیا ہے، ان کے اہل و عیال فاقہ کشی کے شکار ہیں۔

اس موقع پر عبد السلام، سشیلا شاہ، اشرف حسین، محمد کلام، پون کمار، موہت لال یادو اور انکیت سائیں وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.