ETV Bharat / state

پٹںہ میں مہنگائی کے خلاف کانگریس کا احتجاج - بہار کانگریس پردیش

مہنگائی کے خلاف بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں کانگریس کارکنان نے سائیکل ریلی نکال کر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور مہنگائی کو جلد کم کرنے کی مانگ کی۔

br_pat_01_congress ki cycle rally_pkg_bh10040
پٹںہ میں مہنگائی کے خلاف کانگریس کا احتجاج
author img

By

Published : Jul 17, 2021, 2:15 PM IST

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پٹنہ میں کانگریس کارکنان نے جم کر مظاہرہ کیا۔ سب سے پہلے پٹنہ کے بورنگ روڈ سے جے پی گولمبر تک سائیکل ریلی نکالی گئی اور اس کے بعد گاندھی میدان میں گاندھی جی کے مجسمے کے پاس دھرنا دیا۔ جہاں مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اس میں خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

دیکھیں ویڈیو

مظاہرین میں کانگریس بہار کے انچارج بھکت چرن داس موجود تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرکزی حکومت سے حکومت نہیں چل پارہی ہے تو اقتدار سے بے دخل ہو جانا چاہیے۔ مہنگائی سے لوگ پریشان ہے، کانگریس مہنگائی کے خلاف اس وقت تک تحریک جاری رکھے گی جب تک کہ مہنگائی کو کم نہیں کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر بہار پردیش کانگریس کے صدر مدن موہن جھا نے کہا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ حکومت جلد سے جلد مہنگائی سے لوگوں کو راحت دے۔ جس طرح سے ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سے عام لوگ پریشان ہیں، جب تک حکومت مہنگائی پر کچھ نہیں کرتی ہیں اس وقت تک تحریک جاری رہے گی"۔

مزید پڑھیں: بڑھتی مہنگائی کے خلاف 18-19 جولائی کو آرجے ڈی کا مظاہرہ: تیجسوی

وہیں پٹرول، ڈیزل اور مہنگائی کو لے کر راشٹریہ جنتادل بھی اتوار یعنی کل سے احتجاج کرنے جارہی ہے۔ آر جے ڈی کارکنان ضلع کے سبھی بلاکوں میں مرکزی سرکار کے خلاف احتجاج کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.