ETV Bharat / state

باشندگان بہار کے نام سونیا گاندھی کا پیغام

بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ بہار کی عوام عظیم اتحاد کے ساتھ ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 11:56 AM IST

Updated : Oct 27, 2020, 3:14 PM IST

بہار میں پہلے مرحلے کے تحت 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی اسی کے ایک دن قبل کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے رائے دہندگان سے عظیم اتحاد کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔

کانگریس صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ 'دہلی۔بہار میں بندی سرکاریں ہیں، نوٹ بندی، تالا بندی، کاروبار بندی، معاشی بندی اور روزگار بندی ہے۔ اس لیے ایسی بندی سرکار کے خلاف اب بہار کی عوام تیار ہے اور اب بدلاؤ کا بیار ہے'۔

اس ویڈیو پیغام میں سونیا گاندھی نے مزید کہا کہ 'آج بہار میں اقتدار کے نشے میں چور حکومت اپنے راستے سے بھٹک گئی ہے، نہ ہی ان کی کتھنی اور نہ ہی ان کی کرنی اچھی ہے۔ مزدور، کسان، نوجوان پریشان اور مایوس ہے۔ معیشت کی نازک حالت لوگوں پر بھاری پڑرہی ہے'۔

کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی

تقریباً پانچ منٹ کے اس ویڈیو پیغام میں سونیا گاندھی نے کہا کہ 'بہار کے ہاتھوں میں ہنر ہے، طاقت ہے لیکن بے روزگاری کے سبب نقل مکانی اور مہنگائی نے ان کی آنکھوں میں آنسو اور پییروں میں چھالے دیے ہیں'۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ڈر و خوف کی بنیاد پر پالیسیاں نہیں بنائی جاسکتی ہیں، بہار بھارت کا آئینہ ہے یہ بھارت کی شان اور فخر ہے۔

کانگریس صدر نے آگے کہا کہ 'بہار میں اب سوال بے روزگاری، کھیت کا تحفظ، صحت اور تعلیم ہے'۔

واضح رہے کہ خراب صحت کے باعث سونیا گاندھی بہار اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد کے لیے انتخابی تشہیر کرنے سے قاصر ہیں، اس بار ان کے بیٹے راہل گاندھی نے مورچہ سنبھالا ہے۔

اس بار بہار اسمبلی انتخابات میں کانگریس عظیم اتحاد کا حصہ ہے اور وہ 70 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتار رہی ہے۔

Last Updated : Oct 27, 2020, 3:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.