ETV Bharat / state

گیا: کانگریس رہنما کے بھائی فائرنگ میں زخمی - بدمعاشوں نے گولی مار دی

شہر گیا میں کانگریس رہنما کے بھائی کوجمعہ کی نماز ادا کرکے گھر واپس جانے کے دوران بدمعاشوں نے گولی مار دی۔ انہیں شدید زخمی حالت میں انوگرہ نارائن ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے. گولی دو افراد کو لگی ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

نماز پڑھ کر گھر واپس جا رہے کانگریس کے رہنما  کے بھائی کو ماری گولی

author img

By

Published : Mar 26, 2021, 10:25 PM IST

شہر گیا کے معروف گنج میں جمعہ کی نماز پڑھ کر گھر واپس جا رہے بہار کانگریس کے ترجمان اعظمی باری کے بھائی فہیم باری کو نقاب پوش بدمعاشوں نے گولی مار دی۔

فہیم باری کو تین گولیاں ماری گئی ہیں جبکہ ان کے گھر میں کرایہ میں رہنے والا منٹو کو ایک گولی لگی ہے۔

دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ شہر کے معروف گنج نالا روڈ پر پیش آیا ہے۔ گولی مارنے والے چہرے کو چھپائے ہوئے تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ پہلے سے ہی بدمعاش نشانہ لگا کربیٹھے تھے جیسے ہی اعظمی باری نماز پڑھ کر اپنے گھر جانے لگے اسی دوران مسجد سے کچھ دوری پر نالا روڈ پر انہیں گولی ماری گئی۔

اس واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔ سٹی ڈی ایس پی راج کمار شاہ انوگرہ نارائن ہسپتال پہنچے۔ فہیم باری ہوش میں ہیں اور انہوں نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پپو یادو، سنجے یادو، انیرودھ یادو نے ان پر گولیاں چلائی ہیں۔

گولی چلانے کی واردات پاس کے دکان اور مکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی۔ فہیم باری کے بیان کے مطابق گیا کے رانی گنج میں ان کی خاندانی زمین کا تنازع ایک فریق سے چل رہا ہے۔ سنہ 2018 میں بھی فہیم باری پر جان لیوا حملہ ہوا تھا۔

سٹی ڈی ایس پی راج کمار شاہ نے کہا کہ سی سی ٹی وی کے فوٹیج لیے گئے ہیں۔ بدمعاشوں کی پہچان کر لی گئی ہے۔ ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔ بدمعاش جلد ہی پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ فہیم باری کو گولی اس وقت ماری گئی ہے جب وہ نماز پڑھ کر گھر واپس جا رہے تھے، دو افراد کو گولی لگی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.