کانگریس لیڈر پردیپ یادو Congress Leader Pradeep Yadav نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی، اسی وقت ممکن ہے جب ملک کے تمام طبقات کو ساتھ لیکر چلا جائے۔
ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں انہوں نے عوامی مسائل پر کہا کہ جے ایم ایم اور کانگریس کی حکومت ریاست کی ترقی کے لیے پابند عہد ہے لیکن کورونا کی وجہ سے ریاست کی تیز رفتار ترقی پر اثر Corona Impact on Development Work پڑا ہے۔
انہوں نے بھاگلپور سے متصل گڈا ڈسٹرکٹ کی ترقی Development Work in Godda پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 20 برس قبل گڈا ڈسٹرکٹ میں سڑک تک نہیں تھی، گڈا ڈسٹرکٹ ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔
- یہ بھی پڑھیں: Exclusive Interview With Asim Waqar: ایم آئی ایم کے قومی ترجمان عاصم وقار کے ساتھ خصوصی گفتگو
انہوں نے امید جتائی کہ دھیرے دھیرے کام میں تیزی آ جائے گی۔ حالات جلد ہی بہتر ہوں گے۔ واضح رہے کہ پردیپ یادو بھاگلپور سے متصل گڈا کے بسنترا بلاک میں واقع مسلم اقلیتوں کے ایک گاؤں جہاز قطعہ کے دورے پر آئے تھے۔ Exclusive Interview With Congress Leader Pradeep Yadav