ETV Bharat / state

بہار: 'انتخابات آتے ہی وزیراعظم کے اعلانات شروع' - Unemployment on the rise in Bihar: Congress

کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر انتخاب نزدیک آتے ہی اعلانات شروع کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ 'گذشتہ بار بہار کے لئے کئے گئے سوالاکھ کروڑ روپے کے پیکج سے ریاست کو آج تک کچھ بھی نہیں ملا ۔

سوالاکھ کروڑ کے پیکج میں بہار کو کچھ نہیں ملا: کانگریس

author img

By

Published : Sep 16, 2020, 8:31 PM IST

پٹنہ: کانگریس نے اطلاعات کا حق ( آر ٹی آئی ) کے تحت طلب کی گئی ایک اطلاع کے حوالے سے وزیراعظم نریندر مودی پر انتخاب نزدیک آتے ہی اعلانات شروع کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ 'گذشتہ بار بہار کے لئے کئے گئے سوالاکھ کروڑ روپے کے پیکج سے ریاست کو آج تک کچھ بھی نہیں ملا ۔

کانگریس کے بہار انچارج اور راجیہ سبھا رکن شکتی سنگھ گوہل نے کانگریس کی اسمبلی وار آن لائن ریلی کرانتی مہا سملین میں بدھ کو سمستی پور ضلع کے کارکنان اور عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 'بہار میں انتخاب آتے ہی وزیراعظم نریندر مودی نے پھر سے انتخابی پیکج کا اعلان کرنا شروع کر دیا ہے ۔ حال ہی میں ممبئی کے آر ٹی آئی کارکن کے آرٹی آئی سے خلاصہ ہوا ہے کہ بہار میں وزیراعظم میں گذشتہ انتخابی اعلان کے سوالاکھ کروڑ روپے کے پیکج میں سے ایک روپیہ بھی بہار کو نہیں ملا ۔

گوہل نے سوالیہ لہجے میں کہاکہ اگر وزیراعظم اچھا کام کرہے رہے ہیں تو ملک میں کورونا بے لگام کیسے ہوا اور ہزاروں لوگوں کی موت کیسے ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ بہار تبدیلی کی سرزمین ہے اور بہار کے لوگوں نے بدلاﺅ کا من بنا لیا ہے اور اس مرتبہ ووٹنگ کی طاقت سے سبق سکھانے کو تیار ہے ۔

رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ کانگریس خود غرضی کی نہیں بلکہ خدمت کی سیاست کرتی ہے ۔ کانگریس مثبت سیاست میں یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے بہار میں کانگریس کے ویژن پر کہاکہ سیلاب اور قحط سالی سے دوچار بہار کو کانگریس واٹر مینجمنٹ اور آبی ذخیرہ کرنے والا پلانٹ لگا کر اس مسئلے سے نجات دلانے کا کام کرے گی ۔

کانگریس کے نومنتخب جنرل سکریٹری اور کیرل کے انچارج طارق انور نے کہاکہ بہار میں 15 سال میں بہت کچھ کیا جاسکتا تھا لیکن جب جائزہ لیا جاتا ہے تو حقیقت کچھ اور ہی بیان کرتی ہے۔ گنگا ۔ جمنی تہذیب میں بہار پلا بڑھا ہے ۔ پولرائزیشن کی سیاست کو بہار مسترد کرتا رہا ہے ۔ جب گذشتہ انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کو روکنے کیلئے بہار کے لوگوں نے ووٹ کیا تھا لیکن 15 مہینے میں ہی اس عوامی رائے کو بی جے پی اور جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) نے زبردستی بدل دیا ۔ انہوں نے کانگریسیوں سے اپیل کی کہ سبھی متحد ہو کر ایسی حکومت کی مخالفت کریں۔ بہار کے لوگ اب تبدیلی چاہتے ہیں اور کانگریسی اس جانب اپنا قدم بڑھائیں۔
بہار کانگریس کے صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا نے کہاکہ 'سمستی پور ضلع سے ان کا گھریلو تعلق رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 'بہار کی موجودہ حکومت نے اس ضلع کو نظر انداز کیا ہے ۔ انتخاب آتے ہی بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار روزانہ جھوٹ کا پولندہ کھولنے لگتے ہیں اور لوگوں کو ورغلانے لگتے ہیں۔ اس بار ان کو بہار کی عوام سبق سکھانے کو تیار ہے ۔
کارگذار صدر اور سمستی پور ضلع سے رکن اسمبلی ڈاکٹر اشوک رام نے کہاکہ سمستی پور میں کانگریس مضبوطی سے انتخاب لڑے گی اور پہلے سے بہتر حالت میں رہے گی ۔ وہیں راجیہ سبھا رکن اور بہار انتخابی مہم کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ نے کہاکہ تعلیم ، صحت اور صنعت میں بہار پورے ملک میں سب سے نچلے پائیدان پر ہے۔
خاتون کانگریس کی قومی صدر سشمیتا دیب نے کہاکہ ملک کی سرحدوں پر حفاظت کرنے والے فوجی بھائیوں کی طرح ہی بہار میں جیویکا دیدی ، آنگن باڑی ملازمین اور آشا ملازمین نے کورونا مدت میں کام کیا لیکن بہار حکومت نے ان کی تنخواہ تک کو روک لیا ۔

انہوںنے کہاکہ بہار حکومت نے خواتین کی بے عزتی کی ہے ۔ بہار کی خواتین سے انہوں نے اپیل کی کہ جننی شرکشا اور اسکالر شپ گھوٹالہ کرنے والی بہار حکومت کو اکھاڑ پھینکئے ۔
اس تقریب میں دہلی اسٹیج سے مسٹر گوہل ، انور اور مسز دیو ، قومی ترجمان ، راگنی نائک ، ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ ، بہار خاتون کانگریس کی صدر رکن اسمبلی امیتابھوشن اور پٹنہ اسٹیج سے ریاستی صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا ، سمیر کمار سنگھ اور شیام سندر سنگھ دھیرج ، تنظیمی جنرل سکریٹری برجیش پانڈے سمیت کئی لیڈران منسلک تھے ۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.