ETV Bharat / state

Condolence Meeting معروف صحافی ایم اے ظفر کی یاد میں تعزیتی نشست کا اہتمام - معتبر شخصیت ایم اے ظفر

اردو صحافت میں مقبولیت رکھنے والے ایم اے ظفر کی یاد میں تعزیتی نشست کا سلسلہ جاری ہے۔ آج شیرگھاٹی میں تعزیتی نشست کا اہتمام ہوا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہوئے

معروف صحافی ایم اے ظفر کی یاد میں تعزیتی نشست کا اہتمام

author img

By

Published : May 5, 2023, 7:35 PM IST

گیا:ریاست بہار کی اردو صحافت کی معتبر شخصیت ایم اے ظفر کی یاد میں جمعہ کو شیرگھاٹی کے قریب حمزہ پور میں واقع مدرستہ الہدی میں تعزیتی نشست منعقد ہوئی جس میں شہر کی معزز شخصیات نے شرکت کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مدرسہ کے استاد قاری محمد اسامہ نے تلاوت کلام پاک سے نشست کا آغاز کیا۔ انجمن ترقی اردو بہار شاخ شیرگھاٹی کے سکریٹری محمد علی نے بتایا کے انجمن کے زیر اہتمام نشست کی صدارت حاجی ابو اریبہ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض کو عمران علی نے ادا کیا۔ایم اے ظفر کی صحافتی خدمات, خوش اخلاقی اور حسن سلوک کا ذکر کرتے ہوئے موجود لوگوں نے پرنم آنکھوں سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

تعزیتی جلسے میں موجود آمس پرمکھ لڈن خان, سماجی کارکن ابو فرح, آر جے ڈی رہنما وسیم اکرم, جے ڈی یو رہنما وارث علی خان, عوامی اردو نفاذ کمیٹی مگدھ زون کے صدر جمشید اشرف, ہوپ فاؤنڈیشن کے قومی صدر شوکت علی, عمران علی, حاجی ابو اریبہ اور محمد علی وغیرہ نے ایم اے ظفر کے کارنامے کا ذکر کیا۔ انہوں کہا کے ان کے انتقال سے اردو صحافتی دنیا کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔مرحوم نے اردو صحافت کو بام عروج عطا کیا جھارکھنڈ میں کم وسائل کے دوران بھی انہوں نے اردو صحافت کی۔ آبیاری کی صحافت کے شعبہ میں ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صحافت کے ذریعہ انہوں نے اردو کو فروغ دینے میں بھی اہم رول ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Special Lecture on Language ’زبان ہماری ثقافت کو زندہ رکھتی ہے‘

اس موقع پر قاری محمد تنویرضیاء , عوامی اردو نفاذ کمیٹی کے خازن ندیم اختر, آر جے ڈی رہنما وسیم رضا, کالے خان, پیکس چیئرمین راشد الحق, یونیسیف کے بی ایم سی شاہد اقبال, گلوبل انگلش سینٹر کے ڈائریکٹر وسیم خان, گاندھی آزاد پبلک اسکول بیدا کے مظفر رضا, سماجی کارکن معین اشرفی,خرم خان, ابرار عالم, شاہد شبیر اور محمد شرف الدین وغیرہ موجود تھے جنہوں نے گہرے صدمے کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.