ETV Bharat / state

دو بھائیوں کے مابین راست مقابلہ، جوکی ہاٹ کی عوام کس کے ساتھ؟

سرفراز عالم اس سے قبل جوکی ہاٹ کے چار مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں جبکہ شاہنواز عالم جوکی ہاٹ سے آر جے ڈی کے موجودہ رکن اسمبلی ہیں۔

دو بھائیوں کے مابین مقابلہ، جوکی ہاٹ کی عوام کس کے ساتھ؟

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 1:36 PM IST

ارریہ کی چھ اسمبلی نشستوں میں سب سے زیادہ موضوع بحث جوکی ہاٹ کی اسمبلی سیٹ ہے، چونکہ یہاں دو پارٹی سے زیادہ لڑائی دو بھائیوں کے درمیان ہے، سیمانچل کے گاندھی کہے جانے والے الحاج محمد تسلیم الدین کے دو صاحب زادے سرفراز عالم اور شاہنواز عالم اس الیکشن میں ایک دوسرے کو ٹکر دے رہے ہیں۔

دو بھائیوں کے مابین مقابلہ، جوکی ہاٹ کی عوام کس کے ساتھ؟

سرفراز عالم اس سے قبل جوکی ہاٹ کے چار مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں جبکہ شاہنواز عالم جوکی ہاٹ سے راشٹریہ جنتا دل کے موجودہ رکن اسمبلی ہیں۔

مگر اس بار آر جے ڈی سے ٹکٹ لینے میں بڑے بھائی سرفراز عالم کامیاب ہوئے جس کے نتیجے میں شاہنواز عالم کا ٹکٹ کٹ گیا، ٹکٹ کٹنے کے بعد اب شاہنواز عالم اے آئی ایم آئی ایم (مجلس اتحاد المسلمین) سے اپنے بھائی کے خلاف انتخابی میدان میں ہیں۔ اب ان دونوں کی قسمت کا فیصلہ یہاں کی عوام کر رہی ہے، جس کا نتیجہ آئندہ دس نومبر کو سامنے آئے گا۔

ووٹ دینے آئے ووٹرز نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بدلاؤ چاہیے اور تیجسوی یادو کو ایک موقع دیا جانا چاہیے جبکہ کچھ ووٹرس نے کہا کہ جوکی ہاٹ میں شاہنواز عالم نے بہتر کام کیا ہے، اسی بنیاد پر انہیں دوبارہ موقع ملنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.