بہار میں گزشتہ دو دنوں سے موسم کا مزاج بدلا ہوا ہے جس کی وجہ سے ریاست کے کچھ اضلاع میں کنکنی کے ساتھ ٹھنڈ میں اضافہ ہوا ہے۔
بارش کی وجہ سے پٹنہ کا درجہ حرارت میں 5 سے 6 ڈگری تک کی کمی درج کی گئی ہے، ٹھنڈ کو دیکھتے ہوئے ضلع کلکٹر ڈاکٹر چندر شیکھر نے ضلع کے سبھی اسکولوں کو اگلے ایڈوائزری تک بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
وہیں محکمہ موسمیات نے بارش کو دیکھتے ہوئے اگلے دو دنوں تک ریاست میں الرٹ جاری کیا ہے، کل دیر شام پٹنہ، گیا، اورنگ آباد، بھبھوا، روہتاس، جہان آباد، ارول، بانکا سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں شدید بارش سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوا ہے۔
وہیں محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں ریاست کے 18 اضلاع مشرقی چمپارن، سیوان، سارن، گوپال گنج ،بکسر، بھوج پور، روہتاس، بھبھوا، اورنگ آباد، ارول، پٹنہ، گیا، شیخ پورہ، نالندہ، نوادہ، بیگو سرائے، لکھی سرائے اور جہان آباد میں بارش ہونے کے امکان ظاہر کیے ہیں۔
مزید پڑھیں:
فی الحال پٹنہ میں بارش کے ساتھ 10 سے 15 کیلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، بہار اسٹیٹ آفات انتظامیہ اتھارٹی نے بھی سرد لہر اور ٹھنڈ سے بچاؤ کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔