ETV Bharat / state

Gaya Jama Masjid: گیا کی جامع مسجد میں سول سروسز کی تیاری کے لیے کوچنگ کا افتتاح - گیا کی جامع مسجد میں سول سروسز کی تیاری

ریاست بہار کے ضلع گیا کی جامع مسجد نے بہترین مثال پیش کی ہے، یہاں 16 جون کو سول سروسز کی تیاری کے لیے کوچنگ کا باضابطہ افتتاح ہوگا، افتتاحی تقریب میں محکمہ اقلیتی فلاح کی پرنسپل سکریٹری نفیسہ صاحبہ سمیت محکمہ کے اعلیٰ حکام اور سنی و شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین شامل ہوں گے۔ Gaya Jama Masjid

گیا کی جامع مسجد میں کَل سول سروسز کی تیاری کے لیے کوچنگ کا افتتاح

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 5:59 PM IST

ضلع گیا کی تعلیمی اعتبار سے پوزیشن کافی اچھی ہے، یہاں مگدھ یونیورسٹی جو ریاست کی بڑی یونیورسٹیوں میں ایک ہے۔ کالج اور اچھے اسکولوں کی بھی تعداد اچھی خاصی ہے، تاہم اقلیتی طبقے کی آبادی کے لیے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرانے کے لیے کوئی سینٹر موجود نہیں تھا، لیکن اب گیا کی تاریخی مسجد جامع مسجد نے اس کمی کو دور کردیا ہے، کل (16 جون) کو سول سروسز کی تیاری کے لیے کوچنگ کا باضابطہ افتتاح ہوگا۔Gaya Jama Masjid

جامع مسجد کمیٹی کے صدر پروفیسر حبیب احمد نے کہا کہ جامع مسجد، چونکہ آمدنی دیگر مساجد سے بہتر ہے، یہاں چار پانچ لاکھ روپے سالانہ آمدنی صرف مسجد املاک پر بنی بازروں سے ہے۔ جامع مسجد کی سابقہ کمیٹیوں نے بھی قوم کی بہبود اور تعاون کے لیے کام کیا ہے۔ اسی کو اپناتے ہوئے اس کمیٹی نے ایک بڑی پہل کی ہے۔ سو کے قریب لڑکے و لڑکیاں تیاری کریں گی اور ان کو پڑھانے کے لیے پٹنہ کے ماہرین کی بھی مدد لی گئی ہے، خاص طور پر حج بھون پٹنہ کی جانب سے بڑا تعاون ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بہار کی پہلی تاریخ ہے کہ مسجد کی جانب سے قوم کے بچے و بچیوں کو افسر بنانے کے لیے کوشش کی گئی ہے۔ افتتاحی تقریب صبح گیارہ بجے سے شروع ہوگی۔ اس میں ابھی تک کی اطلاع کے مطابق محکمہ اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان کی شرکت متوقع ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ کی پرنسپل سکریٹری، ڈائریکٹر، ڈی ایم اور دوسرے افسران شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Corruption in Civil Services Coaching of Mumbai Haj Committee: 'ممبئی حج کمیٹی کے سول سروسز کوچنگ میں بدعنوانی'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.