ETV Bharat / state

نتیش کمار 12 جولائی سے ایک بار پھر لگائیں گے جنتا دربار

وزیراعلیٰ نتیش کمار 12 جولائی سے ایک مرتبہ پھر جنتا دربار کی شروعات کرنے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پروگرام قبل کی ہی طرح ہوگا لیکن ابھی کورونا کا دور ہے اس لئے جو بھی لوگ اس میں آنا چاہیں گے ان کیلئے تمام سہولیات ضلع سطح سے مہیا کی جائیں گی ۔

نتیش کمار 12 جولائی سے ایک بار پھر لگائیں گے جنتا دربار
نتیش کمار 12 جولائی سے ایک بار پھر لگائیں گے جنتا دربار
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 9:34 PM IST

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار 12 جولائی سے ایک مرتبہ پھر جنتا دربار کی شروعات کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے منگل کو نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ آئندہ سوموار سے ” جنتا کے دربار میں وزیراعلیٰ “ پروگرام کی شروعات کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام پہلے سے جس طرح سے منعقد ہورہا ہے اسی طرح سے ہر ایک مہینے کے تین سوموار کو منعقد ہوگا۔

مزید پڑھیں:وزیر اعلی نتیش کمار سیلاب متاثرہ علاقوں کا آج ہوائی جائزہ لیں گے

مسٹر کمار نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے طور پر اپنے پہلے کی دو مدت کار میں وہ ” جنتا کے دربار میں وزیراعلیٰ“ پروگرام منعقد کرتے رہے تھے۔ لیکن ” عوامی خدمت کا حق “ قانون نافذ ہونے کے بعد سال 2016 میں انہوں نے اسے بند کر دیا تھا ۔ بعد میں کئی لوگوں نے ان سے کہا کہ اس پروگرام کو انہیں جاری رکھنا چاہئے ۔

اس کے بعد انہوں نے انتخاب میں ہی اعلان کیا تھا کہ وہ دوبارہ وزیراعلیٰ بننے پر پھر سے پروگرام کی شروعات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام تو پہلے ہی شرو ع ہوجاتا، لیکن کورونا کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پروگرام قبل کی ہی طرح ہوگا لیکن ابھی کورونا کا دور ہے اس لئے جو بھی لوگ اس میں آنا چاہیں گے ان کیلئے تمام سہولیات ضلع سطح سے مہیا کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق افسران کو ضروری ہدایتیں دی گئی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.