ETV Bharat / state

CM Nitish Kumar Inspects Rubber Dam Project: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا - ربر ڈیم پروجیکٹ کا جائزہ

وزیر اعلی نتیش کمار نے ریاستی حکومت کے انتہائی اہم منصوبہ 'گنگا واٹر سپلائی پروجیکٹ' Ganga Water Supply Project اور پھلگوندی پر بننے والے 'ربر ڈیم پروجیکٹ' Rubber Dam Project کا معائنہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے وشنو پتھ اور مہابودھی مندر کی زیارت بھی کی۔CM Nitish Kumar Inspects Ganga Water Supply Project

CM Nitish Kumar Inspects Rubber Dam Project: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : May 24, 2022, 8:24 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں آج وزیر اعلی نتیش کمار نے ریاستی حکومت کے انتہائی اہم منصوبہ "گنگا واٹر سپلائی پروجیکٹ" اور پھلگوندی پر بننے والے "ربر ڈیم پروجیکٹ" کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ سب سے پہلے گیا کے مان پور آبگلہ پہنچے، جہاں پر انہوں نے گنگا واٹر سپلائی پروجیکٹ کی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اس کے بعد وہاں سے وہ پھلگو ندی پہنچے، یہاں قریب نصف گھنٹہ رک کر انہوں نے باریکی سے جائزہ لیا۔ پھلگو ندی پر ملک کا سب سے قیمتی اور بڑا ربر ڈیم تعمیر کیا جا رہا ہے۔ CM Nitish Kumar Inspects Ganga Water Supply Project

CM Nitish Kumar Inspects Rubber Dam Project: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بڑے پروجیکٹ کے کاموں کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ وشنو پتھ اور مہابودھی مندر کی زیارت بھی کی۔ گیا میں دو بڑے منصوبے ایک ساتھ چل رہے ہیں اور یہ دونوں منصوبے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ڈریم پروجیکٹ میں شامل ہیں۔ اس میں ایک گنگا ادوہ منصوبہ کے تحت گنگا واٹر سپلائی پروجیکٹ ہے جبکہ دوسرا پھلگو ندی پر بننے والا ربر ڈیم ہے۔ CM Nitish Kumar Inspects Rubber Dam Project

پھلگو ندی ہندو مذہب کے اعتبار سے کافی اہمیت ہے اور یہاں ملک وبیرون ملک کے ہندو اپنے مرحومین کی روح کی نجات و سکون کے لیے پنڈدان کرنے پہنچتے ہیں اہم پنڈدان پھلگو ندی اور اس کے آس پاس میں ہوتا ہے تاہم اس ندی میں برسوں سے پانی نہیں ہے، یہ خشک ندی ہے۔ صرف برسات میں پانی آتا ہے اور کچھ دنوں میں ہی پانی ختم ہوجاتا ہے۔ اس کی وجہ سے پنڈدانیوں کو بھی پریشانی ہوتی ہے۔ ساتھ ہی گرمی کے دنوں میں پانی کی سطح نیچے چلی جاتی ہے، جس کی وجہ شہر گیا میں پانی کا بحران ہوتا ہے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے گیا کے باشندوں کے دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔ CM Nitish Kumar Visit Gaya

یہ بھی پڑھیں: دریائے فلگو پر بہار کے پہلے ربڑ ڈیم کی تعمیر کا آغاز

ربر ڈیم کے کام میں مصروف آسٹریا کی ربر ڈیم کمپنی Hydro Construct کے انڈیا ریپرزنیٹیٹیو پرکاش ریڈی نے بتایا کہ ربر ڈیم کی تعمیر کے بعد تقریبا پانچ سو میٹر کے فاصلے تک سال بھر پانی موجود رہے گا۔ ربر ڈیم کے علاقے میں تقریبا تین میٹر یعنی دس فٹ پانی ہوگا۔ یہ ربر ڈیم بھارت کا سب سے بڑا ڈیم ہوگا اور اس کو بنانے میں تقریبا 265 کروڈ روپے لگیں گے۔ گیا میں بننے والا ربر ڈیم بہار کا پہلا اور ملک کا پانچواں ربر ڈیم ہوگا۔ Ganga Water Supply Project And Rubber Dam Project

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.