وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2015 میں جو وعوے کئے گئے تھے، ان میں سے بہت سے وعدے پورے ہوئے، مزید انہیں پورا کرنا ہے۔
نتیش کمار نے بہار اسمبلی انتخابات کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر عوام نے ایک بار پھر موقع دیا تو سات منصوبوں پر کام کریں گے۔
- نوجوانوں کی ترقی، بہار کی ترقی
- خواتین کی ترقی
- ہر کھیت میں آبپاشی کے لئے پانی کا انتظام
- گاؤں کی ترقی
- صاف شہر ، ترقی یافتہ شہر
- آسان روابط
- سب کے لیے تحفظ صحت کا انتظام
وزیراعلیٰ نتیش کمار نے 2015 میں سات کاموں کو اقتدار میں آنے کے بعد ہدف لیا تھا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ انھوں نے جو سات کاموں کا ہدف لیا تھا، اتحاد بدل گیا ، اس کے باوجود تمام منصوبے کو مکمل کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین کی ترقی کے لیے اب حکومت بہتر کارکردگی دکھائے گی، اب بارہویں پاس غیر شادی شدہ لڑکیوں کو 25 ہزار اور گریجویشن پاس کرنے والی تمام خواتین کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے کسی بھی دور دراز علاقے سے پٹنہ پہنچنے کے لئے 6 گھنٹے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
اب اسے گھٹا کر 5 گھنٹے کردیا گیا ہے۔
اس کے لئے سڑک کی تعمیر ، بائی پاس اور فلائی اوور کے لئے تعمیراتی کام جاری ہے۔
کورونا وائرس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بہار میں کورونا جانچ کی اوسط قومی اوسط سے زیادہ ہے۔ آج یہاں دو لاکھ ٹیسٹ روزانہ ہو رہے ہیں۔
بہار میں 10 لاکھ آبادی میں کورونا جانچ کی اوسط 50232ہے۔ جب کہ ملکی سطح پر 10 لاکھ کی آبادی پر 48866ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہار میں 91 فیصد سے زیادہ مریض صحت مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ووٹنگ کی فیصد پر اثر نہیں پڑے گا۔