ETV Bharat / state

آستانہ بیت الانوار میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے چادر پوشی - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے خانقاہ بیت الانوار میں چادر پوشی کی گئی۔

آستانہ بیت الانوار میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے چادر پوشی

author img

By

Published : Jan 2, 2021, 7:15 PM IST

عرس میں مختلف ریاستوں سے عقیدت مندوں کی آمد ہے، گیا میں واقع جنوبی بہار کی قدیم و مرکزی خانقاہ بیت الانوار میں عرس کا آغاز ہو چکا ہے۔

آستانہ بیت الانوار میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے چادر پوشی

وہیں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد اللہ نے آستانہ پر پہنچ کر چادرپوشی کی۔ تو وہیں خانقاہ کی جانب سے چادرپوشی و گلپوشی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ اس کے بعد جلسہ عام ہوگا جس میں ملک کے نامور علماء کے خطابات ہونگے۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ہر سال آستانہ احاطے میں واقع بزرگوں کی مزارات پر چادر پیش کی جاتی ہے۔ اس مرتبہ پٹنہ سے وزیر اعلیٰ کی جانب سے وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاداللہ کو بھیجا گیا ہے۔

ان کے ساتھ گیا کےرکن پارلیمان مانجھی سمیت جے ڈی یو کے کئی رہنما شامل تھے۔ جے ڈی یو کے صوبائی صدر مولانا عمر نورانی نے چادرپوشی کے بعد فاتحہ پڑھا اور بہار میں امن وامان اور خوشحالی وترقی کی دعائیں مانگی گئی۔

ای ٹی وی بھارت اردو سے وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد اللہ نے کہا کہ بہار میں بزرگوں کا فیضان ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں امن و شانتی اور خوشحالی ہے۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ترقیاتی کاموں میں رفتار ہے۔ دعا کی ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں حکومت بنی رہے۔

اس موقع پر رکن پارلیمان وجے مانجھی نے کہا کہ بزرگوں کا کرم ہے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی بھی یہاں حاضری ہوتی رہی ہے۔ آج بھی وزیر اعلیٰ کی طرف سے چادر پوشی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شہر گیا میں واقع آستانہ بیت الانوار میں حضرت شاہ انوار ؒ کا 87واں عرس اور سراج ملت شاہ سراج الہدیؒ کا 23 واں عرس منعقد ہوا ہے۔

اس ملک کے مختلف علاقوں سے مریدین ومتوسلین اور عقیدت مندوں کی آمد ہوتی ہے۔ اس بار کورونا کو لیکر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.