ETV Bharat / state

گیا: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے واٹر ٹریٹمنٹ منصوبے کا جائزہ لیا

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے شہر گیا کے مانپور میں بنائے جارہے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے کاموں کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے پھلگو ندی میں دیو گھاٹ کے نزدیک بننے والے ربر ڈیم کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعلی کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

author img

By

Published : Oct 14, 2021, 10:54 PM IST

گیا: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے واٹر ٹریٹمنٹ منصوبے کا جائزہ لیا
گیا: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے واٹر ٹریٹمنٹ منصوبے کا جائزہ لیا

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے گیا کا دورہ کرتے ہوئے کئی اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے بہار کے اعلیٰ حکام سے منصوبے کے حالات پر بات چیت بھی کی۔

ربر ڈیم کے تعلق سے جانکاری اور جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے پھلگو ندی میں گرنے والے گندے پانی کو چار کلومیٹر لمبا نالا بناکر دوسری جگہ پانی کی نکاسی کی ہدایت دی۔

واضح رہے کہ ضلع گیا میں پینے کے پانی اور پانی کی سطح اوپر ہو، اس کے لیے دو بڑے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ گیا میں گرمی کے موسم میں پانی کا بحران پیدا ہو جاتا ہے اور کئی محلے میں بورنگ چاپانل اور دیگر ذرائع خشک ہوجاتے ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مسلسل شکایت کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سنہ 2019 میں گنگا واٹر لفٹ پروجیکٹ فار ڈرنکنگ واٹر فیز ون کے منصوبے کو منظوری دی تھی۔ اتفاق یہ کہ سنہ 2019 میں گیا میں ہی وزیر اعلیٰ نے کابینہ کی میٹنگ میں 'گنگا ادھواہ' منصوبہ کو منظوری دی تھی اس منصوبے کے تحت گنگا کا پانی پائپ لائن کی مدد سے بیگوسرائے کے مراچی سے نالندہ ہوتے ہوئے گیا کے آبگلہ پہاڑی تک ٹریٹمنٹ سینٹر تک لانا ہے۔

پائپ لائن کی لمبائی تقریبا 149 کلومیٹر ہے۔ اس کا کل تخمینہ 2836 کروڑ روپے ہے اور سنہ 2022 تک مکمل ہونا ہے، حیدرآباد کی ایک کمپنی اس منصوبے کو پورا کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زوال پذیر دستکاری صنعت کے فروغ کیلئے کامن فیسلٹی سینٹر کا قیام

اسی طرح پھلگو ندی پر 350 میٹر لمبا اور 650 میٹر چوڑا ربر ڈیم کا تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس میں ہمیشہ تین فٹ پانی ہوگا۔ اس ڈیم کے بننے کے بعد شہر گیا میں آبی سطح منٹین ہوگی اور گرمی میں پانی کا مسئلہ نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی یہاں پنڈدان کرنے کے لئے آنے والے عقیدت مند کو بھی پنڈدان کرنے میں آسانی ہوگی کیونکہ پنڈدان کی اہم رسم پھلگو ندی میں ہی انجام پاتی ہے یہ ربر ڈیم بہار کا پہلا ڈیم ہوگا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے تھے۔ دیر شام کو جائزہ کے بعد وزیر اعلیٰ واپس پٹنہ لوٹ گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.