حکومت بہار کی جانب سے منعقد ایک سرکاری تقریب کے دوران ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی سمیت کابینہ کے کئی وزراء نے 'بہار ویبھوتی' کے لقب سے مشہور ریاست کے پہلے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر انوگرہ نارائن سنگھ کی برسی کے موقع پر بہار اسمبلی کے احاطے میں نصب ان کے آدم قد مجسمہ پر گلپوشی کر کے انہیں یاد کیا۔
اس موقع پر اسمبلی کے اسپیکر وجئے کمار چودھری، قانون ساز کونسل کے نو منتخب کارگزار چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ، میزورم کے گورنر نکھیل کمار سمیت کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔