افطار سے قبل دعائیہ مجلس میں وزیراعلیٰ نتیش کمار نے حصہ لیا اور ریاست میں امن و امان کی دعا کی۔
اس موقع پر علماء نے رمضان کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 'روزے کا مقصد تقویٰ اختیار کرنا ہے۔'
افطار کے وقت وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مہمانوں کی ضیافت کی۔
نتیش کمار نے کہا کہ 'روزہ پاک عبادت ہے۔ اس گرمی میں روزہ رکھنا خاص بات ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ ریاست میں امن وامان برقرار رہے۔ سبھی مذہب کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد و اتفاق کے ساتھ رہیں۔'