ETV Bharat / state

بہار: مورتی وسرجن کے دوران پولیس اور عوام میں تصادم، ایک ہلاک

author img

By

Published : Oct 27, 2020, 12:47 PM IST

مونگیر ضلع میں بڑی درگا کے وسرجن کے بعد ہی کسی دوسری مورتی کا وسرجن کیا جاتا ہے اور یہاں بڑی درگا مورتی کا وسرجن انتہائی روایتی طریقے سے منایا جاتا ہے۔

image
image

بہار کے ضلع مونگیر میں 28 اکتوبر کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہونے والی ہے اسی وجہ سے انتطامیہ ضلع بھر کی پوجا کمیٹیوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ دسہرے کے روز ہی تمام مورتیوں کا وسرجن کرلیں۔ لیکن اس بات سے پوجا کمیٹیوں اور پولیس میں کیا سنی ہوگئی۔

مونگیر میں بڑی درگا کا وسرجن مختلف انداز میں کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے موتی کے وسرجن میں تاخیر ہورہی تھی، اس وجہ سے پولیس چاہتی تھی کہ وسرجن کا عمل جلد از جلد مکمل کرلیا جائے۔

پولیس اور عوام میں تصادم

گزشتہ شب تقریباً 12 بجے منگیر کے دین دیال چوک پر مورتی وسرجن کرنے کے معاملے میں پولیس اور عوام آمنے سامنے آگئے، حالات اتنے بگڑگئے کہ نوبت فائرنگ اور پتھراؤ تک آپہنچی جس میں تقریباً ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے اور ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

اس واقعے کے بعد سبھی پوجا کمیٹیاں مورتیاں کو سڑک پر چھوڑ کر اپنے اپنے گھر روانہ ہوگئے جس کے بعد پولیس انتطامیہ خود ہی سبھی مورتیوں کو روجھی گنگا گھاٹ پہنچایا۔

کچھ دیر بعد حالات کچھ بہتر ہوئے تو چند پوجا کمیٹیاں روجھی گنگا گھاٹ پر پہنچی اور اپنی اپنی مورتیوں کے پاس پوجا پاٹ کے عمل انجام دینے لگے۔

فی الحال مقامی لوگ کافی ناراض ہیں اور ایکدوسرے سے 28 اکتوبر کو ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.