ETV Bharat / state

Paswan met Hina Shahab چراغ پاسوان نے سیوان میں حناء شہاب سے ملاقات کی

ایل جے پی آر کے قومی صدر چراغ پاسوان نے آج حنا شہاب سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائیاں تیز ہو گئیں کہ حنا شہاب ایل جے پی آر میں شامل ہوں گی اور وہ سیوان سے انتخاب بھی لڑیں گی۔

author img

By

Published : Jul 4, 2023, 3:09 PM IST

Paswan met Hina Shahab
Paswan met Hina Shahab

گیا: بہار میں سیاسی اتھل پتھل کے درمیان چراغ پاسوان نے پیر کو حنا شہاب سے ملاقات کی ہے۔ جس سے ریاست کا سیاسی درجۂ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اس ملاقات کے بعد کئی سیاسی معنی نکالے جانے لگے ہیں۔ دراصل پیر کو چراغ پاسوان کا سیوان میں جلسۂ عام تھا۔ یہاں پروگرام کے اختتام کے بعد چراغ پاسوان سیدھے حنا شہاب کے گھر پہنچ گئے۔ دونوں کے درمیان کافی دیر تک سیاسی ملاقات ہوتی رہی۔ کہا جا رہا ہے کہ چراغ پاسوان کئی دنوں سے حنا شہاب سے رابطے میں ہیں۔ اس ملاقات کے بعد سیوان اور بہار کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

خیال رہے کہ حنا شہاب نے آر جے ڈی سے اپنے سیاسی تعلقات کو ختم کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ایل جے پی آر کے سکریٹری ڈاکٹر صبغت اللہ خان نے کہا ہے کہ شہاب الدین مرحوم کی ایک اپنی پہچان ہے۔ انہوں نے اپنی پارٹی کے لیے پوری زندگی وقف کر دی۔ تاہم اس کا بدلہ اس پارٹی نے نظرانداز کرکے دیا۔ حناء شہاب ایل جے پی آر میں شامل ہوتی ہیں تو پارٹی مضبوط ہوگی اور بہار ایک الگ سیاست کی طرف بڑھے گا یہ ملاقات کئی معنوں میں اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چراغ پاسوان نے اسامہ شہاب سے بھی ملاقات کی ہے۔ واضح ہو کہ حناء شہاب سیاسی طور پر فی الحال متحرک نہیں ہیں لیکن کئی مہینوں بعد کسی سیاسی رہنما سے ملاقات کے بعد یہ مانا جارہا ہے کہ حنا شہاب پھر سیوان سے انتخاب لڑ سکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.