ETV Bharat / state

چراغ پاسوان کی جے پی نڈا سے ملاقات، سیٹ شیئرنگ پر تبادلہ خیال - این ڈی اے میں سیٹ شیئرنگ

لوک جن شکتی پارٹی 2015 کی طرح اس بار بھی بہار اسمبلی کے 42 نشستوں پر انتخاب لڑنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔

چراگ پاسوان کی جے پی نڈا سے ملاقات، سیٹ شیئرنگ پر تبادلہ خیال

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 11:57 AM IST

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے نامزدگی کا آغاز یکم اکتوبر سے ہونا ہے لیکن این ڈی اے میں سیٹ شیئرنگ پر ابھی اتفاق نہیں ہو پایا ہے۔

وہیں بتایا جا رہا ہے کہ ایل جے پی کے سپریمو چراگ پاسوان نے دہلی میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیٹ شیئرنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دراصل ایل جے پی 2015 کی طرح اس بار بھی اسمبلی کے 42 نشستوں پر انتخاب لڑنے کا دعوی کر رہی ہے۔

ایل جے پی کا کہنا ہے کہ 2014 میں جب اس نے 7 لوک سبھا نشستوں پر انتخاب لڑا تھا، تو اسے ایک لوک سبھا نشست پر 6 اسمبلی نشستیں ملی تھیں۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ان کی پارٹی نے 6 لوک سبھا نشستوں پر مقابلہ کیا تھا۔ اس لحاظ سے ایل جے پی کو اس انتخاب میں 42 نشستیں ملنی چاہئے۔

تاہم 42 نشستیں نہ ملنے کی صورت میں ایل جے پی نے بی جے پی کے سامنے ایک نیا فارمولا رکھ دیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ چراگ پاسوان نے بی جے پی کی 27 + 2 نشستوں کی پیش کش کے بعد نائب وزیر اعلی کا عہدہ، دو ایم ایل سی اور ایک راجیہ سبھا نشست کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل بی جے پی نے ایل جے پی کو 27 اسمبلی نشستیں اور دو ایم ایل سی سیٹیں پیش کی تھیں۔ تاہم ایل جے پی کے سربراہ چراگ پاسوان نے 42 نشستوں پر مقابلے کی بات کہی تھی۔

اس پر بی جے پی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا تھا کہ 'وہ این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کر سکتے ہیں اور الگ انتخابات لڑ سکتے ہیں۔ تاہم ایل جے پی نے ابھی باضابطہ طور پر کچھ نہیں کہا ہے۔

گزشتہ کچھ اسمبلی انتخابات میں لوک جن شکتی پارٹی کی کارکردگی کے بارے میں بات کریں تو رام ولاس پاسوان نے جنتا دل یونائیٹڈ سے الگ ہو کر اور سنہ 2000 میں لوک جن شکتی پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔ فروری 2005 میں بہار کے اسمبلی انتخابات میں رام ولاس نے آر جے ڈی اور کانگریس کے ساتھ اتحاد قائم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھاگلپور: مسلم محلے ترقی سے کوسوں دور

اس انتخابات میں ایل جے پی کو 29 نشستیں ملی تھیں۔ لیکن پاسوان کی شرائط کی وجہ سے اس وقت کوئی بھی پارٹی اکثریت حاصل نہیں کرسکی تھی جس کی وجہ سے حکومت نہیں بن سکی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.