بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے چیئرمین محمد ارشاد اللہ پیر کو دربھنگہ ضلع کے سرکٹ ہاؤس پہونچے۔ اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کی تقریباً 25 فیصد زمین پر اراضی مافیاؤں اور زور آور متولیوں کے وارثین کا قبضہ ہے۔ Waqf Properties In Bihar
انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام اضلاع کے نوڈل افسران کو ہدایت دی ہے کہ جہاں بھی وقف اسٹیٹ کی زمین پر قبضہ ہے اسے خالی کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور چیف سیکرٹری عامر سبحانی بھی وقف کی زمین کو لیکر کافی متحرک و فکرمند ہیں۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمیشہ فکر مند رہے ہیں، وہ سچر کمیٹی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہیں اور مسلمانوں کے بچوں میں تعلیم کی بیداری کے لیے متحرک رہتے ہیں، انہیں تعلیم یافتہ بنانے کی فکر کرتے ہیں۔
- مزید پڑھیں:'وقف جائیداد کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا'
اس موقع پر چیئرمین محمد ارشاد اللہ کے ساتھ جے ڈی یو ریاستی اقلیتی سیل کے لیڈر عبدالباقی سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔