ETV Bharat / state

نتیش کمار شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے بودھ گیا پہنچے - بہار اسمبلی انتخابات

بودھ گیا میں وزیر اعلی نتیش کمار کا گیا جے ڈی یو کی جانب سے استقبال کیا گیا، نصف گھنٹے کے بعد وزیر اعلی پٹنہ کے لیے روانہ ہوگئے۔

Chief Minister Nitish Kumar arrived in Budh Gaya to attend a wedding
نتیش کمار شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے بودھ گیا پہنچے
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 7:23 PM IST

وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپنے نجی معاون ہردیو سنگھ کے بیٹے کے دعوت ولیمہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔

ضلع پولیس کے اعلیٰ حکام سمیت انتظامیہ کے افسران حفاظتی بندوبست میں لگے تھے۔

نتیش کمار بودھ گیا پہنچے

اپنے نجی اسسٹنٹ ہردیو سنگھ کے بیٹے کے دعوت ولیمہ کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھیڑ قریب آتے دیکھ کر کہا کہ ' سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں' نتیش کمار نے کورونا پروٹوکول کا خیال رکھتے ہوئے خود بھی ماسک لگائے ہوئے تھے اور ان کے قریب جانے والوں کو بھی بغیر ماسک کے جانے کی اجازت نہیں تھی، نتیش کمار نے پارٹی کے کارکنان اور رہنماؤں کے ذریعے پیش کیے جارہے شال اور گلدستے کو بھی کورونا کا حوالہ دیتے ہوئے روک دیا ۔

واضح رہے کہ نتیش کمار بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد پہلی مرتبہ گیا پہنچے تھے۔ جس کی وجہ سے جے ڈی یو کے رہنماؤں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.