ریاست بہار کے ضلع گیا میں ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر کے بعد وزیر اعلیٰ اقلیتی طالبات پروتساہن اسکیم میں تیزی آگئی ہے 1196 طالبات میں اب تک 1005 طالبات کے بینک کھاتے میں رقم جمع کرائی گئی ہے گزشتہ ماہ سات دسمبر کو ای ٹی وی بھارت نے اقلیتی طالبات پروتساہن اسکیم کی سست روی پر اہتمام کے ساتھ خبر شائع کی تھی۔ 1005 students received money
![گیا : وزیر اعلیٰ اقلیتی پروتساہن اسکیم کے تحت 1005 طالبات کو رقم ملی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/bh-gay-protsahan-students-7209226_11012022113722_1101f_1641881242_227.jpg)
ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر کے بعد ضلع میں اس اسکیم کو لیکر تیزی آئی ہے ضلع میں اب تک 1005 طالبات کے کھاتے میں رقم بھیج دی گئی ہے جبکہ بقیہ کے بھیجنے کی تیاری جاری ہے اور جلد ہی انکے کاغذات جمع کرکے پیسے جمع کرانے کی کارروائی مکمل کرلی جائے گی
گزشتہ برس 2021 کے انٹر امتحان میں اقلیتی طبقے کی 1196 طالبات فرسٹ ڈویژن سے پاس ہوئیں انکا تعلق ضلع کے مختلف اداروں سے ہے. پاس ہونے والی طالبات کو 15 ہزار روپے ملنے ہیں۔
ضلع محکمہ اقلیتی فلاح کے افسر جتیندر کمار کے مطابق ''856 طالبات کے ڈیٹیلز گزشتہ ماہ تک آئے تھے لیکن ای ٹی وی بھارت کی خبر کے بعد یہ تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور ان میں اب تک 1005 کے کھاتے میں رقم ڈالی جاچکی ہےجبکہ گزشتہ ماہ 720 طالبات کے ہی کھاتے میں رقم گئی تھی۔''
ضلع میں کل 17940000 رقم آیی ہے جو طالبات کے کھاتے میں ڈالے جانے ہیں اگر یہ رقم مارچ کے آخر تک نہیں بھیجی گئی تو رقم واپس ہوجاتی ہے۔