گیا:بہار میں چھٹھ ہندو مذہب کا سب سے بڑا تہوار مانا جاتا ہے، چھٹھ کا آغاز آئندہ شام ڈوبتے سورج کی پوجا کر کے ہوگا اور اکتیس اکتوبر بروز سوموار کو طلوع آفتاب کے ساتھ ختم ہوگا ، ہندو عقیدت مند غروب اور طلوع آفتاب کے دوران پانی میں کھڑے ہو کر سورج کی پوجا کرتے ہیں۔Chhath Puja Preparation In Gaya In Bihar
چھٹھ تہوار ملک کے الگ الگ حصوں میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے مگر اس تہوار کا تعلق اور اس کی بنیاد بہار سے ہے، چار دنوں تک چلنے والے اس تہوار میں چاروں دن کی الگ الگ نوعیت ہے۔اس تہوار میں کچھ خاص سبزیوں کے ساتھ پھل استعمال ہوتا ہے۔گیا میں سوپ اور کھینچیا فروخت کرنے والوں کے مطابق اسکی منیوفیکچرنگ کا بڑا علاقہ صاحب گنج ہے۔
ایک خاتون تاجرہ نے بتایاکہ سوپ ستر روپیے فی عدد اور کھینچا150 روپیے فی عدد فروخت ہورہاہے ۔گزشتہ سال کی بنسبت اس مرتبہ پانچ سے دس روپیے قیمت میں اضافے ہوئے ہیں اگر ڈیمانڈ بڑھی تو قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔
وہیں چھٹھ پوجا کے موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے انتظامیہ اور پولس اہلکاروں کے ہمراہ پوری طرح مستعد رہنے کا دعوی کیا ہے ، ڈی ایم تیاگ راجن نے کہاکہ ضلع میں کہیں کسی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے اسکی تیاری کرلی گئی ہے ،
ضلع گیا کے سبھی گھاٹوں کی صاف ستھرائی ، بجلی اور کپڑے تبدیل کرنے کے عارضی روم ، ٹوائلٹ اور دیگر ضروریات کی سہولتیں دی گئی ہیںConclusion:واضح ہوکہ ضلع گیا کا سب سے بڑے گھاٹ پھلگوندی کے مختلف گھاٹوں پر خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں یہاں این ڈی آرایف کی بھی ٹیم تعینات ہوگی Chhath Puja Preparation In Gaya In Bihar