چندر شیکھر آزاد نے پٹنہ کے مختلف مقامات پر سی اے اے کے خلاف غیر معینہ مدت احتجاجی مظاہروں میں شامل ہوکر لوگوں کو آئین کی حفاظت کے لیے جدوجہد کرنے کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'مسلمانوں کا حفاظتی دائرہ بن کر دلت سماج کے لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔'
چندر شیکھر نے کہا کہ 'مسلمانوں نے آئین کی حفاظت کے لیے اپنی کمر کس لی ہے اور ان کی حفاظت کے لئے بابا صاحب کے بچے ان کی حفاظت کے لیے کھڑے ہیں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم لوگ مودی اور شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں ایک ہونے کا موقع دیا، وہ اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ قانون نافذ کر سکتے ہیں، ہم لوگ آخری دم تک اس کے خلاف لڑتے رہیں گے۔'
چندر شیکھر نے کہا کہ آج کیچڑ اور کمل کے درمیان آزاد کھڑاہے انہیں ان کے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔