ETV Bharat / state

All India Muslim Majlis Mushawarat آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی مرکزی ٹیم بہارکے دورہ پر - نوید حامد کا دورہ بہار

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی مرکزی ٹیم ریاست بہار کے دورے پر ہے۔ مرکزی ٹیم بہار کے سات اضلاع کا دورہ کرے گی۔ اس موقع پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے سابق صدر نوید حامد نے مشاورت کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔ Naveed Hamid Visit Bihar

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی مرکزی ٹیم بہارکے دورہ پر

author img

By

Published : May 15, 2023, 11:04 AM IST

پٹنہ: آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے مرکزی ٹیم دورہ بہار کے پٹنہ پہنچی ہے۔ جس کی قیادت آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے سابق صدر نوید حامد کر رہے ہیں ٹیم کے دیگر ممبران میں سکریٹری (یوتھ) انجنئیرایم ایس الضحٰی، چودھری جمشید احمد شامل ہیں۔ پٹنہ پہنچے پر ڈاکٹر انوارالہدیٰ، احمد امام، ڈاکٹر آفتاب نبی نے ان لوگوں کا استقبال کیا ہے۔ واضح رہے کہ ابھی کچھ ماہ پہلے مرکز میں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے مجلس عاملہ کی تشکیل نو عمل میں آئی ہے۔ ریاستوں میں مشاورت کی شاخ کی از سر نو تشکیل کیلئے اس ماہ کے آخر ہفتہ میں ایک مشاورتی نشست بھی طلب کی گئی ہے۔

اسی ضمن میں آج گورنمنٹ اردو لائبریری میں ایک نشست بھی ہوئی۔ جس میں مرکزی ٹیم کے ممبران کے علاوہ مشاورت کے ریاستی ذمہ داران ڈاکٹر انوارالہدیٰ، احمد امام، ڈاکٹر آفتاب نبی کے علاوہ بہار مومن کانفرنس کے صدر مولانا ابو الکلام قاسمی، عرفان احمد، سعد احمد، ابرار احمد رضا ایڈووکیٹ، شکیل احمد، سید خالد نصیر الدین، حسین رضا خان،نسفرور اجمل، محمد صمد قادری وغیرہ شریک ہوئے۔ میٹنگ میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Current Situation of Muslims 'مسلمانوں میں اتحاد وقت کی اہم ترین ضروت'

اس موقع پر نوید حامد نے مشاورت کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے امت کے حال زار کو درست کرنے کیلئے منفی رویوں کو ترک کرنے کی صلاح دی، انہوں نے کہا کہ مشاور ت ایک وفاقی ادارہ ہے اور اسکی اہمیت کو روز قیام سے ہی تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جس مشاورت کو قائم کرنے والے ڈاکٹر سید محمود تھے آج انکے ہی عطیہ کردہ زمین میں مشاورت کی نشست ہونا ایک نیک فال ہے۔ انہوں نے اکابرین کی قربانیوں کو بھی یاد کیا۔ مرکزی ٹیم بہار کے سات اضلاع کا دورہ کر رہی ہے۔ کل اسکی روانگی مظفر پور ہے اس کے بعد موتیہاری، بیتیا، گوپال گنج وغیرہ کا دورہ کریگی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.