ETV Bharat / state

مرکز بہار کی ترقی کے لئے پرعزم ہے: گڈکری - Bihar Chief Minister Nitish Kumar

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بہار کی مجموعی ترقی کے لئے مرکزی حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے آبی راستوں کے استعمال کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آمدورفت کے اس انتظام سے مال کی ڈھلائی سستی پڑتی ہے۔

مرکز بہار کی ترقی کے لئے پرعزم ہے: گڈکری

author img

By

Published : Jul 31, 2020, 9:33 PM IST

دہلی: سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بہار کی مجموعی ترقی کے لئے مرکزی حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے آبی راستوں کے استعمال کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آمدورفت کے اس انتظام سے مال کی ڈھلائی سستی پڑتی ہے۔

گڈکری نے جمعہ کے روز شمالی اور جنوبی بہار کو جوڑنے والے ملک کے پہلے اسٹیٹ آف آرٹ پول کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس پل سے بہار میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کورفتار ملے گا اور ریاست کی تیزی سے سماجی اور اقتصادی ترقی ہوگی۔

بہار کی مجموعی ترقی کا عہد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعلی نتیش کمار کی سربراہی میں مرکزی حکومت ریاست کی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'وہ جس پل کا افتتاح کررہے ہیں اس سے شمالی اور جنوبی بہار کے اضلاع کی معاشی اور سماجی ترقی میں تیزی آئے گی اور یہ پل 'بہار کی لائف لائن' بن کر ریاست کو ایک نئی اونچائی فراہم کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.