ETV Bharat / state

عاپ پارٹی کی جیت پر بھاگلپور میں جشن - عام آدمی پارٹی کی جیت ہندو مسلم بھائی چارہ کی جیت ہے

شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی کے خلاف ضلع بھاگلپور سمیت ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کے بیچ سبھی کی نگاہیں دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج پر تھی۔

عاپ پارٹی کی جیت پر بھاگلپور میں جشن
عاپ پارٹی کی جیت پر بھاگلپور میں جشن
author img

By

Published : Feb 12, 2020, 4:04 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:16 AM IST

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کے خلاف مسلسل احتجاجی مظاہرے جاری ہے۔

دہلی میں عاپ پارٹی کی جیت کا جشن بھاگلپور میں

اسی درمیان اسبملی انتخاباتے کے نتائج اور عام آدمی پارٹی کی بڑی کامیابی کو لوگ بی جے پی کے نفرت انگیز سیاست کی شکست کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

بھاگلپور کے لوگوں کا ماننا ہے کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی جیت ہندو مسلم بھائی چارہ کی جیت ہے۔

یہاں کے بیشتر لوگوں کا ماننا ہے کہ شاہین باغ احتجاج کے نام پر بی جے پی نے جس طرح ہندو- مسلمانوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کے لیے زہر افشانی کی اس لو دہلی کی عوام نے سرے سے خارج کر دیا اور یہ ثابت کر دیا کہ یہاں کے لوگ نفرت کی سیاست کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے بلکہ وہ امن و چین، بھائی چارہ اور روزگار، ترقی اور اس طرح کے مسائل پر زیادہ توجہ دینے والی حکومت کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

بھاگلپور کے لوگوں کا ماننا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون بنانا اور کروڑوں لوگوں کے اس کے خلاف احتجاج کے باوجود اپنے فیصلہ پر ڈٹے رہنا اور قومی یکجہتی اور ترقیاتی کاموں کو لے کر اپنا رزلٹ کارڈ عوام کے سامنے رکھنے کے بجائے عوام کو فرقہ وارانہ بنیاد پر مشتعل کرنا اور خود مودی حکومت میں وزرا کے نازیبا اور اشتعال انگیز بیانات کا جواب عوام نے بی جی پی کو کراری شکست کی شکل میں دی ہے۔

واضح رہے کہ دہلی انتخابات کے نتائج میں اروند کیجریوال کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اور ایگزٹ پول کےعین مطابق بی جے پی کو ہار کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ جس سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج کرنے والوں کو لگتا ہےکہ اب بی جے پی بیک فٹ پر آئے گی اور اپنے ہندو راشٹر والے ایجنڈے پر از سر نو غور کرنے پر مجبور ہوگی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.