ETV Bharat / state

سوشانت کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کا امکان - سشانت کے والد سے پوچھ گچھ کا امکان

سی بی آئی مرحوم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ ذہنی حالت کو سمجھنے کے لئے ماہرین صحت سے بھی مدد لے گی۔

سشانت کے افراد خاندان سے پوچھ گچھ کا امکان

author img

By

Published : Aug 10, 2020, 8:32 PM IST

سی بی آئی ذرائع کے مطابق حکام کی ایک ٹیم ہریانہ کے فرید آباد، مرحوم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے بہنوئی کی رہائش گاہ پربیان ریکارڈ کرنے کے لئے جائے گی۔

کےکےسنگھ (سشانت کے والد) اور ان کی بیٹی رانی سنگھ۔ پچھلے کچھ دن سے اپنی بیٹی اور داماد او پی سنگھ کے ساتھ مقیم ہیں، جو فرید آباد کے پولیس کمشنر بھی ہیں۔

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی ہلاکت کے سلسلے میں ریا چکرورتی اور ان کے کنبے کے افراد کے خلاف کیس درج کرنےکے بعد، سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن ٹیم مرحوم اداکار کے والد اور بہن کا بیان ریکارڈ کرنے کا امکان ہے۔

سی بی آئی ٹیم سنگھ اور کنبہ کے دیگر افراد سے سوشانت کی موت، ریا چکرورتی اور دیگر کے ساتھ سوشانت کے تعلقات پر پوچھ گچھ کرے گی۔

کے کےسنگھ کی جانب سے پٹنہ میں درج ایک ایف آئی آر میں سوشانت کے بینک کھاتوں سے لے کر 15 کروڑ روپے تک کے مالی لین دین اور پچھلے کچھ سالوں میں فکسڈ ڈیپازٹ (ایف ڈی) کی رقم میں کمی کے حوالے سے جو الزامات عائد کیے گئے ہیں وہ بھی سامنے آئیں گے۔

7 اگست کو ، سی بی آئی نے مرکزی حکومت کے ایک نوٹیفکیشن کے بعد بہار حکومت کی درخواست پر سوشانت موت کیس تحققیات شروع کیں۔

اس کے بعد سی بی آئی نے اس معاملے میں بہار پولیس سے تمام دستاویزات جمع کیں۔ ایجنسی مرحوم اداکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کی حالت کو سمجھنے کے لئے ماہرین صحت سے بھی مدد لے گی۔

سی بی آئی کی ٹیم اگر ضرورت ہو تو بہار پولیس کے ان عہدیداروں سے بھی بات کرے گی، جو سوشانت کے والد کے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ممبئی گئے تھے۔

کے کے سنگھ کی شکایت پر، بہار پولیس نے ریا اور متعدد دیگر افراد کے خلاف 25 جولائی کو ایک مقدمہ درج کیا تھا۔ سوشانت کے والد نے مذکورہ اداکارہ پر، جو ان کے بیٹے کے ساتھ رہتی تھیں، دھوکہ دہی اور دھمکیاں دینے اور افراد خاندان سے دور رکھنے کا الزام عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عامر کی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کی ریلیز کی تاریخ میں توسیع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.