ETV Bharat / state

CBI Raids Lalu Prasad Yadav’s Hideouts: لالو پرساد یادو کے متعدد ٹھکانوں پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

بہار میں بھوجپوری زبان کا ایک محاورہ عام ہے کہ " سٹلا بیٹا تو گئی لا " لالو تیجسوی کے بہانے نتیش کمار کو خاموش کرنے کی کوشش ہے، واضح ہوکہ بہار میں وزیراعلی نتیش کمار حال کے دنوں میں کئی موقع پر بی جے پی اور اسکے رہنماوں کی بیان بازی کی مخالفت کرچکے ہیں۔ CBI Registers fresh Corruption Case Against Lalu Prasad Yadav

author img

By

Published : May 20, 2022, 12:50 PM IST

Updated : May 20, 2022, 6:24 PM IST

لالوپرساد یادو
لالوپرساد یادو

بہار کی بڑی سیاسی جماعت کی رہنماء رابڑی دیوی اور لالو پرساد یادو کے ٹھکانوں پر سی بی آئی نے چھاپہ ماری کی ہے، اچانک چھاپہ ماری سے ریاست کی سیاست میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ CBI Registers fresh Corruption Case Against Lalu Prasad Yadav

اس چھاپہ ماری کے حوالے سے عام لوگوں اور سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نہ صرف لالو کنبہ کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی بڑھتی قربت کو روکنے کے لیے سی بی آئی کا استعمال ہو رہا ہے۔ چونکہ بہار میں وزیراعلی نتیش کمار اور تیجسوی یادو کے نزدیک ذات پر مبنی مردم شماری کو لیکر قربت بڑھی ہے۔

بی جے پی کو اس قربت سے پریشانی ہے، کیونکہ ذات پر مبنی مردم شماری سے بی جے پی کو نقصان ہوسکتا ہے، اس لئے سی بی آئی کی چھاپہ ماری لالو پرساد یادو کے ٹھکانوں پر ضرور ہورہی ہے تاکہ ایک تیر سے دو نشانے لگائے جارہے ہیں۔

ویڈیو

دراصل بہار میں بھوجپوری زبان کا ایک محاورہ عام ہے کہ " سٹلا بیٹا تو گئی لا " لالو تیجسوی کے بہانے نتیش کمار کو خاموش کرنے کی کوشش ہے، واضح ہوکہ بہار میں وزیراعلیٰ نتیش کمار حال کے دنوں میں کئی موقع پر بی جے پی اور اس کے رہنماوں کی بیان بازی کی مخالفت کرچکے ہیں۔

وزیراعلی نے حجاب سے لیکر مائک، آذان تک تمام تنازع کو بے بنیاد قرار دیا تھا بلکہ انہوں نے صاف لفظوں میں کہا تھا کہ بہار میں مائک سے آذان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور سبھی کو اپنے مذہب کو ماننے کی ازادی ہے۔

مزید پڑھیں:Fodder Scam Case: چارہ گھوٹالہ کیس میں لالو پرساد یادو سمیت 28 ملزمان کورٹ میں پیش ہوں گے

افطار پارٹی سے لیکر عید کے موقع پر مسلمانوں کے نزدیک وزیراعلی نتیش کمار کی آمد بڑھی ہے، مانا یہی جارہا تھا کہ نتیش کمار بی جے پی کو اشاروں میں تنبیہ کررہے ہیں اب بی جے پی نے وزیراعلی نتیش کمار کو بھی اشاروں میں میسج دینے کی کوشش کی ہے۔

Last Updated : May 20, 2022, 6:24 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.