انہوں نے کہا کہ بہار میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے اتحاد پوری مضبوطی کے ساتھ تعمیر و ترقی کے لیے کام کر رہا ہے۔
گزشتہ پندرہ برسوں میں نتیش کمار بہار کو ترقی کی جس راہ پر لے گئے ہیں وہ بہار کی تاریخ کا ایک حصہ ہے تاہم اتحاد میں کہیں کوئی دراڑ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف مخالف پارٹی کے ذریعہ اڑائی جا رہی افواہ ہے جس پر دھیان دینے کی ضرورت نہیں ہے، مخالف پارٹی پہلے اپنے اتحادیوں کی خبر لے، ان کی پارٹی کے لوگ نالاں ہو کر نتیش جی کی قیادت قبول کرنے کو تیار ہیں۔
مذکورہ باتیں مویشی وزیر اور وی آئی پی پارٹی کے قومی صدر مکیش سہنی نے آج ارریہ پہنچنے پر سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
مکیش سہنی نے کہا کہ حکومت سازی کے بعد نئے سال میں پہلی بار ہر ضلع کا دورہ کے لیے نکلا ہوں، تمام لوگوں کے مسائل سے آگاہ ہو رہا ہوں، یہاں کے بعد پھر سیمانچل کے مختلف اضلاع بھی جانا ہے اور وہاں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
مکیش سہنی نے کہا کہ مچھلی روزگار کے لیے حکومت کئی طرح کے منصوبے بنارہی ہے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں مکیش سہنی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی پر لوگوں نے بھروسہ کیا ہے، وہ بلا تفریق سب کا ساتھ سب کا وکاس کی راہ پر لے کر چل رہے ہیں۔
انہوں نے ملک کے عوام کو ایک زبان دی ہے، آج پوری دنیا میں ہمارے ملک کا پرچم لہر رہا ہے، اسی طرح ترقیاتی معاملے میں بہار کا بھی پرچم بھارت سمیت دیگر ملکوں میں لہرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں نتیش حکومت مزید مستحکم ہوگی۔
اس موقع پر مکیش سہنی پارٹی کارکنان سے بھی مخاطب ہوئے اور سیمانچل میں پارٹی کے مضبوطی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا.