ETV Bharat / state

Amit Shah on Caste Survey بہار میں ذات پر مبنی سروے صرف ایک دھوکہ: امت شاہ - ذات سروے رپورٹ

ریاست بہار میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار کی نتیش کمار حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا اگر ہمت ہے تو اعلان کریں کہ انتہائی پسماندہ طبقہ سے بہار کا وزیر اعلی کا امیدوار ہوگا۔

india bloc on cm candidate
india bloc on cm candidate
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 10:58 AM IST

مظفر پور: مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر امیت شاہ نے ذات سروے رپورٹ میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو پر یادو-مسلمانوں کی آبادی بڑھاکر انتہائی پسماندہ کمیونٹی کے ساتھ ناانصافی کا الزام لگایا اور انہیں چیلنج کیا کہ وہ اعلان کریں کہ بہار میں انتہائی پسماندہ کمیونٹی سے وزیر اعلیٰ ہوگا۔ اتوار کو یہاں پتاہی ہوائی اڈہ میدان میں پارٹی کی طرف سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے بہار کے حالیہ ذات سروے رپورٹ کی بنیاد پر نتیش کمار کی قیادت والی عظیم اتحاد حکومت پر سخت نکتہ چینی کی۔ انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر بہار میں انتہائی پسماندہ لوگوں کی آبادی سب سے زیادہ ہے تو اعلان کرنا چاہئے کہ انڈیا اتحاد کا وزیر اعلیٰ انتہائی پسماندہ طبقہ سے ہوگا۔

  • लालू-नीतीश सरकार के मुस्लिम तुष्टीकरण को अगर नहीं रोका गया, तो बिहार के सीमांत क्षेत्र में बहुत बड़ी समस्या खड़ी हो जाएगी। pic.twitter.com/i2v2ZXqAFA

    — Amit Shah (@AmitShah) November 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پاس اب کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ وہ نکلنا تو چاہتے ہیں لیکن مجبوری ہے جائیں گے کہاں؟ انہیں انڈیا اتحاد میں رابطہ کار بھی نہیں بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ کبھی کانگریس کے خلاف بولتے ہیں اور کبھی کانگریس کے پروگراموں میں نہیں جاتے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی کہا تھاکہ تیل اور پانی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ وہ پسماندہ طبقہ کو یہ بتانے آئے ہیں کہ ان کے جھانسے میں نہ آئیں۔ نتیش حکومت نے یہ سروے کرایا ہے، اس سروے کا فیصلہ اس وقت لیا گیا جب بھارتیہ جنتا پارٹی نتیش کمار کی حکومت کا حصہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہے۔

  • इस सरकार ने बिहार को गैंगवॉर का अड्डा बना दिया। रोजगार की रैली में लाठीचार्ज करवाकर, इन्होने अपना असली चेहरा भी दिखा दिया। pic.twitter.com/QyQnOTs1J7

ذات پات کے سروے پر سوال اٹھاتے ہوئے شاہ نے کہا، "آج میں پسماندہ اور انتہائی پسماندہ سماج سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ذات کا سروے ایک دھوکہ ہے۔ یادو اور مسلم کمیونٹی کی آبادی بڑھا کر انتہائی پسماندہ لوگوں کو دھوکہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ پسماندہ طبقہ کی آبادی ہے۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ ایسی صورت حال میں کیا اعلان کیا جائے گا کہ انڈیا اتحاد میں وزیر اعلیٰ کا چہرہ انتہائی پسماندہ طبقہ سے ہو گا۔ آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کو اس کا جواب دینا ہوگا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ذات پات کے سروے میں کیا کیا ... یادو اور مسلم آبادی کو بڑھا دیا اور ای بی سی آبادی کو کم کر دیا ۔ نتیش کمار نے پسماندہ اور انتہائی پسماندہ لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ ان لوگوں نے ہمیشہ پسماندہ سماج کا بائیکاٹ کیا ہے۔

  • आज मुजफ्फरपुर की जनसभा में आये लाखों लोगों ने जंगलराज, गुंडाराज और तुष्टीकरण की पर्याय बन चुकी लालू-नीतीश की सरकार को बिहार से उखाड़ने का संकल्प लिया।
    अपने सत्ता-स्वार्थ में बिहार की दुर्दशा करने वालों को प्रदेश की जनता कभी माफ नहीं करेगी। pic.twitter.com/DiYecgHEBU

مزید پڑھیں: بائیں بازو کی انتہا پسندی اگلے دو برسوں میں مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی، امت شاہ

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہمیشہ پسماندہ اور انتہائی پسماندہ سماج کا احترام کیا ہے۔ مرکزی کابینہ میں 27 وزراءدیگر پسماندہ طبقے (او بی سی) برادری سے ہیں۔ او بی سی کمیشن کو آئینی درجہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ آر جے ڈی صدر مسٹر یادو 10 سال تک مرکز میں اس وقت کی متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت میں وزیر رہے، تب انہوں نے او بی سی کمیشن کو آئینی درجہ کیوں نہیں دیا۔ پسماندہ سماج کو مسٹر یادو سے اس کا جواب مانگنا چاہئے۔ شاہ نے چھٹھ کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ بہار پلٹو رام سے آزاد ہو۔ عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال 2024 میں بہار کی تمام چالیس لوک سبھا سیٹیں مودی جی کی جھولی میں ڈال دیں اور 2025 میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی حکومت بنائیں۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ بہار کے عظیم لوگوں نے 2020 میں آشیر واد دیالیکن پلٹورام نے بہار میں جنگل راج کے لوگوں سے ہاتھ ملایا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.