ETV Bharat / state

لوگوں کا مزاج ذات پر مبنی مردم شماری کے حق میں: بہار وزیراعلیٰ - بہار اپنے وسائل سے ذات پر مبنی مردم شماری

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج کہاکہ ملک کے لوگوں کا مزاج ذات پر مبنی مردم شماری کے حق میں ہے اور تمام چاہتے ہیں کہ یہ کام کم از کم ایک بار ضرور ہونا چاہیے۔

Caste-Based Census is Desire of People: Nitish Meet With PM
لوگوں کا مزاج ذات پر مبنی مردم شماری کے حق میں: نتیش
author img

By

Published : Aug 21, 2021, 9:16 PM IST

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ہفتہ کے روز شمالی بہار کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کرکے واپس آنے کے بعد ہوائی اڈہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ ابھی ملک کا موڈ ذات پر مبنی مردم شماری کے حق میں ہے۔ پورے ملک کی تمام ریاستوں میں ذات پر مبنی مردم شماری کی مانگ کی جارہی ہے۔ اس معاملہ پر اتفاق رائے ہے کہ کم از کم ایک بار ذات پر مبنی مردم شماری ہوجانی چاہیے، اس سے معاشرہ کے تمام طبقات کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ وہ پیر کو نئی دہلی میں بہار کے کل جماعتی وفد کے ساتھ اس مسئلے پر وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔'

وزیراعلیٰنے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 23 اگست کو صبح گیارہ بجے بہار کے کل جماعتی وفد کے ساتھ میٹنگ کرنے کا وقت دیا ہے۔ ان کے ساتھ بہار کی دس جماعتوں کا گیارہ رکنی وفد وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا۔ اس میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے قومی سطح پر کم از کم ایک بار ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کی درخواست کی جائے گی۔'

وزیراعلیٰ سے جب پوچھا گیا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران بات نہیں بننے کی حالت میں کیا بہار اپنے وسائل سے ذات پر مبنی مردم شماری کرائے گا تو اس پر انہوں نے کہاکہ ذات پر مبنی مردم شماری کرائے جانے کے معاملہ پر بہار کے آل پارٹی وفد کی 23اگست کو وزیر اعظم سے ملاقات کرنے کا پروگرام طے ہے اور اس دوران ان سے کم از کم ایک بار ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کی درخواست کی جائے گی۔ اس معاملہ پر سب کچھ وزیراعظم سے ملاقات پر منحصر کرتا ہے۔'

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت پورے ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کرائے جانے کے حق میں فیصلہ کرتی ہے تب میں بہار کی تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں سے اپنے وسائل سے یہ مردم شماری کرائے جانے کے بارے میں بات کروں گا۔ انہوں نے اترپردیش میں انکی پارٹی جنتادل (یونائیٹڈ) کے انتخابات لڑنے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہاکہ ابھی حال ہی میں دہلی میں پارٹی کی قومی ایگزیکیوٹیو کی ہوئی میٹنگ میں پارٹی کے لیڈروں نے اپنے خیالات رکھے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ابھی اترپردیش میں پارٹی کے انتخابات لڑنے کا معاملہ ان کی سطح تک نہیں لایا گیا ہے۔ اسے پارٹی کی کمیٹی دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں مناسب وقت پر فیصلہ کیا جائے گا۔ وہ وزیر اعظم سے 23 اگست کو ملاقات کرنے کے لیے 22اگست کی شام دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.