پٹنہ : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بہار کے دار الحکومت پٹنہ میں پھلواری شریف مشتبہ شدت پسندانہ ماڈیول کیس کو ٹیک اوور کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں ای ڈی ہیڈکوارٹر میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ پی ایم ایل اے ایکٹ کے تحت پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) کی فنڈنگ سے متعلق معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ اس معاملے میں اب تک 26 نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جب کہ آٹھ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
منگل کو مشترکہ ٹیموں نے پھلواری شریف ماڈیول کے ایک مبینہ ملزم اطہر پرویز کے موبائل فون کی سی ڈی آر کو اسکین کیا، جس میں بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کے فون نمبر اور پتہ کی جانکاری ملی۔ ذرائع کے مطابق پرویز اور ارمان ملک سے پوچھ گچھ کی گئی، ابتدائی طور پر سیکیورٹی حکام کو انہوں نے گمراہ کیا۔ تحقیقاتی ٹیم نے جب تکنیکی ثبوت ان کے سامنے رکھے تو انہوں نے کچھ حقائق بتائے۔
یہ بھی پڑھیں: Patna Police Drinking Sattu With Nooruddin Jangi: نورالدین جنگی کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی مبینہ ستّو پارٹی، ویڈیو وائرل