ETV Bharat / state

کنہیا کمار سمیت 18 پر مار پیٹ کامعاملہ درج - بیگو سرائے

بہار میں لوک سبھا انتخابات میں بیگو سرائے پارلیمانی حلقے سے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( سی پی آئی ) کے امیدوار کنہیا کمار سمیت 18 لوگوں کے خلاف مارپیٹ کے معاملے میں گڑھ پورا تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

kanhaiya kumar
author img

By

Published : Apr 22, 2019, 5:50 PM IST

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل شام روڈ شو کے دوران اسی تھانے کے کورائے گاﺅں میں کچھ لوگوں نے کنہیا کمار کو کالا جھنڈا دکھایا اور ان کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس کے بعد دونوں فریق کی جانب سے جھڑپ اور مارپیٹ ہوگئی۔

اس معاملے میں کل رات کنہیا کمار کے علاوہ 12 نامزد اور چھ نامعلوم کے خلاف گڑھ پورا تھانے میں دونوں جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے اور قصورواروں کے خلا ف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

غور طلب ہے کہ سنہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بیگو سرائے پارلیمانی حلقہ میں جواہرلا نہرو یونیورسیٹی ( جے این یو )دہلی طلبا یونین کے سابق صدر اور سی پی آئی کے امیدوار کنہیا کمار کا بی جے پی کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر گری راج سنگھ اور آر جے ڈی کے امیدوار تنویر حسن کے مابین سہ رخی مقابلہ ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.