ویشالی: لال گنج سے سابق رکن اسمبلی منا شکلا اور بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ سمیت 200 لوگوں پر معاملہ درج کیے گیے ہیں۔ یہ معاملہ کووڈ گائڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے کا ہے۔ بتا دیں کہ کورونا کے بڑھتے معاملوں کے بیچ ریاستی سرکار نے نائٹ کرفیو لگایا ہے۔
گائڈ لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لال گنج کے سابق رکن اسمبلی منا شکلا نے پروگرام رکھا۔ پروگرام میں بھوجپوری اداکارہ بھی شامل ہوئیں۔ گائڈ لائن کی خلاف ورزی کی گئی اور بندوق کی گولیوں سے علاقہ کانپ اٹھا۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔
سوشل ڈیسٹینسگ کو بھول گئے لوگ
ایک طرف ریاستی سرکار کورونا کے بڑھتے معاملے پر فکر مند اور محکمہ صحت کے اندر بے چینی ہے۔ حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ لیکن دوسری طرف لال گنج کی تصویر کچھ اور ہی بیاں کر رہی ہے۔ سارے قوانین کو طاق پر رکھ کر یہاں پارٹی ہورہی ہے۔
ویڈیو میں صاف دیکھ رہا ہے کہ بھوجپوری اداکارہ اکچھرا سنگھ یہاں ٹھمکے لگا رہی ہیں۔ سابق رکن اسمبلی منا شکلا گانے گا رہے ہیں اور اس پہ لوگ ڈانس کررہے ہیں۔ سارے لوگ بغیر ماسک کے ہیں۔ سوشل ڈسٹینسنگ کی تو پوچھیے ہی مت۔ پروگرام کے لئے 100 لوگوں کو اجازت دی گئی۔ لیکن ویڈیو میں سو نہیں سینکڑوں لوگ دیکھے جا سکتے ہیں۔
کاربائن سے کی فائرنگ
سابق رکن اسمبلی اور دبنگ منا شکلا کے بھائی اور مظفرپور کے نائب میئر مانمردن شکلا کے بیٹے کا جنئو کا پروگرام جمعہ کو آبائی گاؤں لال گنج تھانہ حلقہ کے کھنجاہاچک میں تھا۔
اس پروگرام کے رات میں ایک ثقافتی پروگرام بھی ہوا تھا۔ جس میں بھوجپوری سینما کی اداکارہ اکشرا سنگھ کے ڈانس کرتے اور اور سابق رکن اسمبلی کے باڈی گارڈ کے ذریعے فائرنگ کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔