ETV Bharat / state

Bihar Legislative Council ٹیچرز اور گریجویٹ حلقہ کے لیے امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - گیا خبر

گیا ٹیچر اور گریجویٹ حلقہ کے لیے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا جارہا ہے، آج چار امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی، گیا ٹیچرحلقہ کے تحت کل آٹھ اضلاع شامل ہیں، جس میں مگدھ کمشنری کے چار اور بقیہ اضلاع اس میں شامل ہیں۔

امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
author img

By

Published : Mar 10, 2023, 11:00 PM IST

امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

بہار میں قانون ساز کونسل کے تحت دو حلقہ، گیا گریجویٹ اور گیا ٹیچرز حلقہ کے لیے نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے کاعمل جاری ہے ، آج کل چار امیدواروں نے پرچہ داخل کیا اور اسکے بعد ان کا جلسہ عام ہوا، جس میں امیدواروں نے انتخابی منشور کے تحت ووٹروں کو اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کی، آج جن امیدواروں نے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا ہے اس میں گیا ٹیچر حلقہ کے لیے دیوونش سنگھ بھی شامل ہیں ۔

دیوونش سنگھ نے شہر گیا میں واقع کمشنر دفتر میں پہنچ کر اپنی نامزدگی کا پرچہ داخل کیا ، دیوونش سنگھ بہار مادھمک ٹیچر سنگھ کے ریاستی نائب صدر بھی ہیں انہوں نے پرچہ داخل کرنے کے بعد ریڈ کراس بھون میں جلسہ عام سے خطاب بھی کیا ،جس میں اس حلقہ کے تحت آنے والے آٹھوں ضلع کے ٹیچرز موجود تھے۔

دیوونش سنگھ نے کہاکہ پینتیس برسوں سے وہ ٹیچروں کے مسائل کو اٹھارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ وہ پوری مضبوطی کے ساتھ ٹیچرز کے مسائل کو اجاگر کریں گے، ٹیچرز کی بہتری کے لیے ہی کام کریں گے اور گزشتہ چالیس برسوں سے وہ انکے مسائل کو لیکر وقف ہیں اور توقع ہے کہ اس مرتبہ انکی جیت ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ پوری مضبوطی کے ساتھ انتخابی میدان میں وہ ہیں ، انہوں نے پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں پر کہاکہ یہ معاملہ ٹیچرز کا ہے تو اس میں پارٹی کا کیا رول ہے ؟ حکومت سے براہ راست اپنے مسائل کو حل کرانا ہے ، کئی برسوں سے جو ٹیچر حلقہ سے جیت رہے ہیں انہوں نے کیا کیا ہے ؟ یہ ان سے سوال پوچھا جارہاہے، ایک ٹیچر کے کیا مسائل ہیں اس سے وہ بخوبی واقف ہیں کیونکہ وہ ایک ٹیچر تھے اور ہمیشہ مادھمک سنگھ کے ذریعے مسائل کے حل کو لیکر لڑائی لڑی ہے ساتھ ہی انہوں نے گرانٹ پانے والے کالجوں کے منتظمہ پر بھی تنقید کی اور کہاکہ جتنا انہیں گرانٹ ملتا ہے اسکا کچھ ہی حصہ اسکے ٹیچرز کو ملتا ہے ایسے ٹیچرز کی ایک پوری نسل ختم ہوچکی ہے ۔

واضح ہوکہ گزشتہ 6 مارچ سے امیدواری کا پرچہ داخل کرنے کاسلسلہ شروع ہوا تھا اور یہ سلسلہ 13مارچ تک جاری رہیگا اور اس کے تحت 31مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے انتخاب کے اعلان کے ساتھ ہی امیدواروں کی سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ اب ٹیچرز بھی اپنے مطالبے کو لیکر متحرک ہوچکے ہیں ۔

مزید پڑھیں:Police Officers Runs The Madrassa گیا میں پولیس جوانوں کی قیادت میں چلنے والا منفرد مدرسہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.