ETV Bharat / state

سہرسہ: کینسر کے مریض بھوک ہڑتال پر

اشوک پاسوان کے لواحقین نے بتایا کہ 'آیوشمان یوجنا کا کارڈ رکھنے کے باوجود ان کا مناسب علاج نہیں ہو رہا ہے۔ جس وجہ سے مریض کی صحت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔'

author img

By

Published : Dec 9, 2020, 6:17 PM IST

سہرسہ: کینسر کے مریض بھوک ہڑتال پر
سہرسہ: کینسر کے مریض بھوک ہڑتال پر

ریاست بہار کے سہرسہ میں کینسر کے مریض سرکاری مدد کی درخواست کرتے ہوئے ایک ہفتہ سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

کینسر کے مریض اشوک پاسوان آیوشمان یوجنا کا کارڈ رکھنے کے باوجود مناسب علاج نہیں کروا پا رہے ہیں۔ وہ حکومت سے مدد کے خواہاں ہیں۔

اشوک پاسوان کے لواحقین نے بتایا کہ 'آیوشمان یوجنا کا کارڈ رکھنے کے باوجود ان کا مناسب علاج نہیں ہو رہا ہے۔ جس وجہ سے مریض کی صحت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'غربت کی وجہ سے کینسر کے مریض اشوک پاسوان اپنا علاج کروانے باہر نہیں جاسکتے ہیں۔ انہوں نے علاج کے لئے عوامی نمائندوں سمیت محکمہ صحت کے بہت سے لوگوں سے درخواست کی ہے لیکن کسی نے بھی ان کی مدد نہیں کی۔'

یہ بھی پڑھیں: مظفر پور شیلٹر ہوم کیس: قصوروار رامانج ٹھاکر کی تہاڑ جیل میں موت

اشوک کے لواحقین نے کہا کہ جب تک مریض کا مناسب علاج نہیں ہوتا اس وقت تک یہ دھرنا جاری رہے گا۔

وہیں سابق ضلع کونسلر پروین آنند نے مریض سے مل کر تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.