ETV Bharat / state

مہاجر مزدوروں کے کھانے پینے کے لیے ہائی وے پر کیمپ - District magistrate visited camp

ریاست بہار کے ضلع گیا میں انتظامیہ کی جانب سے قومی شاہراہوں پر 'مزدور آرمگاہ' بنایا گیا ہے۔ یہاں پر پانی کے ساتھ لٹٹی، ستو اور بچوں کے لئے دودھ کا انتظام کیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ اور ایس ایس پی نے منگل کو موقع پر پہنچ کر اس کا جائزہ لیا۔

Breaking News
author img

By

Published : May 20, 2020, 12:08 AM IST

عالمی وبا سے بچنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران بہار کے باشندے جو ہندوستان کی دیگر ریاستوں سے واپس آ رہے ہیں اور پیدل و گاڑیوں سے چل کر اپنے گھر جا رہے ہیں۔ ان کے لئے این ایچ ٹو اور این ایچ 83 پر آمس وڈو بھی اور بودھ گیا میں مہاجر مزدور ریلیف کیمپ میں پینے کے پانی، ستو، شربت، بسکٹ، بچوں کے لئے دودھ وغیرہ کا انتظام کیا گیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے کیمپ کا جائزہ لیا
ضلع مجسٹریٹ نے کیمپ کا جائزہ لیا

بتایا جاتا ہے کہ یہاں پر مزدور کچھ دیر ٹھہریں گے۔ اس کے بعد انہیں کھلا پلا کر گاڑیوں سے جانچ کے لئے بھیجا جائیگا اور پھر وہاں سے ان کے متعلقہ بلاکس کے قرنطینہ سینٹر پر پہنچایا جائیگا۔

ضلع مجسٹریٹ نے ڈوبھی چیک پوسٹ کے قریب کے آرام گاہ میں موجود مزدوروں سے کہا کہ 'کسی شخص کو چلنے کی ضرورت نہیں ہے۔ گاڑیاں سب کے لئے دستیاب ہیں۔ سب کو محفوظ گاڑیوں کے ذریعہ مگدھ یونیورسٹی اور ایس ایم ایس جی کالج آمس لے جایا جائے گا، جہاں سب کی جانچ کی جائے گی۔ اس کے بعد سب کو متعلقہ بلاکس کے قرنطینہ سینٹر بھیج دیا جائے گا'۔

ضلع مجسٹریٹ نے کیمپ کا جائزہ لیا
ضلع مجسٹریٹ نے کیمپ کا جائزہ لیا

ضلع مجسٹریٹ نے اس ٹرانزٹ پوائنٹ کا معائنہ کیا جو امس کے ایس ایم ایس جی کالج میں قائم کیا گیا ہے۔ ٹرانزٹ پوائنٹ پر نوڈل آفیسر سب ڈویژنل پبلک شکایات ازالہ قانون عامہ شیرگھاٹی کو غیر حاضر پایا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے سب ڈویژنل ازالہ افسر شیرگھاٹی سے وضاحت طلب کی اور تنخواہ روکنے کی ہدایت دی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے کیمپ کا جائزہ لیا
ضلع مجسٹریٹ نے کیمپ کا جائزہ لیا

یہاں انہوں نے ٹرانزٹ پوائنٹ پر بنائے جانے والے کھانے پینے کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔ اس کے بعد انہوں نے ہائی اسکول گروا قرنطینہ سینٹر میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کھانے کے معیار، بیت الخلا، پینے کے پانی، مچھر دانی، ہاتھ دھونے کے لئے صابن اور دیگر ضروری اشیاء کے بارے میں قرنطینہ میں رہنے والے لوگوں سے رائے لی۔ اس کے بعد آمس بلاک کے تحت جی ٹی روڈ کے قریب ایک سرکاری اسکول کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر آمس کو ہدایت کی کہ وہ اسے قرنطینہ سنٹر میں مناسب انتظامات کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.