ریاست بہار کے ضلع کیمور میں واقع بہار گرامین بینک کے عہدیدار قرض لے کر ادا نہ کرنے والوں کے خلاف متحرک ہوگئے ہیں۔ بینک آف بڑودہ کے عہدیداروں کی جانب سے کاروائی کے بعد اب بہار گرامین بینک نے موہنیاں بلاک کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے زمین پر بنائے گئے مکان کو سیل کرتے ہوئے اپنے قبضہ میں لے لیا۔
اس بابت بطور مجسٹریٹ بینک ملازمین و پولیس دستہ کے ساتھ پہونچے سرکل افسر موہنیاں نے بتایا کہ بہار گرامین بینک نے موہنیاں تھانہ علاقے کے باشندہ مکیش کمار نامی شخص کو 639719 روپے کا قرض دیا تھا۔قرض کے علاوہ مکیش کمار سود کی رقم بھی ادا کرنے سے قاصر تھا۔ جس کے بعد بہار گرامین بینک کے علاقائی منیجر نے کیمور کے ڈی ایم سے درخواست کی تھی کہ قرض کی رقم اور سود کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سرفیسی ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں:بہار کے دو بچوں کے اکاؤنٹ میں 960 کروڑ روپیہ آئے، ہر کوئی حیران
مذکورہ معاملہ کے تحت عہدیدار نے کاروائی کرتے ہوئے میکش کمار کی زمین پر قبضہ کرتے ہوئے اس پر بنے مکان کو سیل کر دیا۔