دہلی کے شاہین باغ کے احتجاج میں ہر مذہب کے لوگ اپنی موجودگی درج کرا رہے ہیں ٹھیک اسی طرح ریاست بہار کے ضلع کشن گنج کے شاہین باغ احتجاج میں بھی دیگر مذاہب کے لوگ بھاری تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔
گزشتہ رات پردیپ کمار نامی ایک اساتذہ نے نہ صرف احتجاج میں شامل ہوا، بلکہ حکومت ہند کے اس قانون کو متنازع قانون قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
پردیپ کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم لوگ اس احتجاج کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ حکومت شہریت ترمیمی قانون کو تحریری طور پر واپس نہ لے لیں۔
انہوں نے آگے کہا کہ 'یہ کسی کی ذاتی لڑائی نہیں ہے بلکہ یہ پورے ملک کی لڑائی ہے۔ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس قانون سے صرف مسلمانوں کو نقصان ہوگا وہ غلط سوچتے ہیں، کیونکہ اس قانون سے سبھی کو نقصان ہوگا۔