ETV Bharat / state

گیا: شادی کی تقریب سے دلہن کے زیورات چوری - شادی کی تقریب سے دلہن کے زیورات چوری

بہار کے ضلع گیا کے تھانہ علاقہ باراچٹی کے گاؤں باراڈیہ میں دلہن کے زیورات چوری ہو گئے۔ چوروں کا ایک گروہ، شادی کی تقریب کے دوران گاڑی میں رکھے دلہن کے زیورات سمیت گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔

شادی کی تقریب سے دلہن کے زیورات چوری
شادی کی تقریب سے دلہن کے زیورات چوری
author img

By

Published : Feb 27, 2020, 6:05 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 6:49 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں شادی کی تقریب سے دلہن کے زیورات چوری ہونے کی خبر پھیلنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ گاڑی کے غائب ہونے کے بعد دلہا اور دلہن دونوں نے اطراف کے لوگوں سے خوب پوچھ تاچھ کی، تاہم گاڑی نہیں ملنے پر اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ شادی کی تقریب کسی طرح مکمل ہوگئی ہے۔

ضلع گیا ہیڈ کواٹر سے قریب 60 کلو میٹر کی دوری پر واقع انتہائی نکسل متاثر علاقہ باراڈیہ میں چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اطلاع کے مطابق مگدھ میڈیکل تھانہ حدود کے کاشی پورہ گاؤں کے سدیپ کمار ولد دنیش جی کے بیٹے وکاس کمار کی بارات باراچٹی کے برواڈیہ گاؤں کے نیپالی یادو کے گھر پہنچی تھی۔ سدیپ نے بودھ گیا سے ایک لگزری کار بک کی تھی۔

معلومات کے مطابق گاڑی کو مگدھ کالونی کا امیش مالاکر چلا رہا تھا۔ بارات میں پہنچنے کے بعد سدیپ نے ڈرائیور امیش کو بتایا کہ گاڑی میں زیورات اور کپڑے رکھے ہیں۔ اس کا خاص خیال رکھنا۔

دریں اثنا جب زیورات کی ضرورت پڑی تو پتہ چلا کہ جس گاڑی میں زیورات رکھے گئے تھے وہ گاڑی غائب ہے۔ جی پی ایس لوکیشن کی بنیاد پر گاڑی جی ٹی روڈ کے کاروائن کے قریب پٹرول پمپ کے قریب ہونے کی اطلاع ملی۔ جب دونوں طرف کے لوگ وہاں گئے تو کوئی سراغ نہیں ملا۔ کچھ دیر بعد پتہ چلا کہ ڈرائیور امیش چندی استھان کے ایک کلینک میں علاج کروا رہا ہے۔ ڈرائیور امیش کو پکڑ کر باراچٹی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ اسے کچھ لوگوں نے اغوا کیا تھا اور کاروائن کے قریب اسے چھوڑ دیا۔ پولیس انچارج کمار سوربھ نے فون پر بتایا کہ اس سلسلے میں ڈرائیور سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 6:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.