بہار کے کشن گنج مہں لاک ڈاؤن کے دوسرے دن آج تقریباً سبھی چھوٹے بڑے بازار بند رہے. کل کے مقابلے آج سڑکوں اور بازاروں میں کم ہی لوگ نظر آئے.
حالانکہ کل کی طرح آج بھی صبح سویرے کچھ جگہوں پر دکانیں کھلی تھی لیکن پولس نے آج سختی دکھائی اور غیر ضروری دکانیں بند کروا دیں.
بتا دیں کہ گزشتہ کل لاک ڈاؤن کا کوئی خاص اثر نہ دکھنے سے مایوس وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے بہار کی عوام سے اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی تھی.
اسی کے مدنظر کشن گنج ایس پی کمار آشش نے آج پولس کی کئی ٹیم ضلع کے مختلف بازاروں میں تعینات کی. جس کا زبردست اثر دیکھنے کو ملا. کمار آشش چاہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن سو فیصدی ہو اس لئے انہوں نے آج لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کئی سخت قدم اٹھاے ہیں جن میں 6 ماہ سے لیکر 2 سال تک کی سزا کا پروویزن ہے.
1. راشن کی دکان، میڈیکل اسٹور، سبزی و پھل کی دکانوں کے علاوہ کھلے پاے گئے دکانوں کے لائیسنس منسوخ کئے جائیں گے.
2. کوئی بھی گاڑی (دو پہیہ، تین پہیہ، چار پہیہ) جو غیر ضروری طور پر گھومتے یا سواری لے جاتے پاے گئے تو گاڑی مالک اور ڈرائیور کے خلاف ایکشن لیا جائے گا.