آئی آئی ٹی دلی کی پاسنگ آوٹ تقریب میں گیا کے تین طلباء اعزاز سے سرفرازہوئے ہیں۔ مگدھ سوپر 30، مگدھ کمشنری کے نکسل متاثرعلاقوں کے طلباء کو مفت تعلیم سے آراستہ کراتا ہے۔
ضلع گیا میں مفت چلنے والا ادارہ مگدھ سوپر30 کے طلباء نے آئی آئی ٹی میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ دلی آئی آئی ٹی کی پاسنگ آوٹ تقریب میں گیا کے چیتن آریہ کو ایم ٹیک، سونو گپتا اور سوربھ گپتا کو بی ٹیک کی ڈگری حاصل ہوئی ہے جبکہ انہیں نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے پر اسرو چیف کے ہاتھوں اعزاز سے نوازے گئے ہیں۔
سونو گپتا ضلع کے انتہائی نکسل متاثرہ علاقہ امام گنج تھانہ حدود کے پکری گریا گاوں کے گوپال پرساد کا بیٹا ہے۔ مکینکل انجنئیر سے بی ٹیک سوربھ گپتا کے والد دنیش پرساد ایک دوکان میں منشی کا کام کرتے ہیں، جبکہ چیتن آریہ بودھ گیا کارہنے والا ہے۔ تینوں طلباء کی پڑھائی بہار کے سابق ڈی جی پی ابھیانند کی نگرانی میں ہوئی تھی۔
مگدھ سوپر 30 ایک ایسا ادارہ ہے جو ایسے بچوں کو کوچنگ دیتا ہے جو اقتصادی طور سے کمزور ہوتے ہیں، جو نکسل متاثر علاقے ہوتے ہیں، جنکے سروں سے والدین کا سایہ اٹھ ہوچکا ہے، یہاں کئی ایسے طلباء بھی زیرتعلیم ہیں جنکے گھر والے معاشرے کے مین اسٹریم سے ہٹکر نکسلزم کی راہ پر چلے گئے تھے، ان بچوں کے ذریعے ان میں سے کئی والدین نے نکسلی تنظیم چھوڑ کر سادگی کی زندگی بسر کررہے ہیں، اسکی شروعات صوبے کی پولیس کے سابق ڈی جی پی ابھیانند نے اپنی سروس میں رہتے ہوئے کی تھی۔ یہاں سے تعلیم حاصل کرکے کئی طلباء ملک وبیرون ملک میں نوکری کررہے ہیں۔
پنکج کمار نگراں مگدھ سوپر30 نے بتایا کہ ایسے بچے جو ہونہار و ذہین ہیں لیکن اقتصادی طورسے کمزور یا پھر انکے والدین نہیں ہیں وہ اپنے مسائل کی وجہ سے تعلیم کو درمیان میں چھوڑدیتے ہیں انہیں اس ادارے کے ذریعے آئی آئی ٹی کی تیاریاں کرائی جاتی ہیں، داخلہ ٹیسٹ لیکر کامیاب طلباء کا داخلہ لیا جاتا ہے، انکے طعام وقیام کا معقول انتظام کیا جاتا ہے۔
ادھر تینوں طالب علموں کی اس کامیابی پرانکے گھر والے کافی خوش ہیں۔