ETV Bharat / state

کیمور: معشوقہ کی پٹائی کے بعد عاشق کی خودکشی - قانونی کارروائی کا مطالبہ

بتایا جا رہا ہے کہ ہاٹا بازار رہائشی راجیش گپتا کا چوبیس سالہ لڑکے کا گھر کے سامنے ہی ایک لڑکی سے کافی دنوں سے عشق چل رہا تھا۔ دریں اثنا دونوں کے عشق کی جانکاری لڑکی کے اہل خانہ کو ہوگئی۔

کیمور: معشوقہ کی پٹائی کے بعد عاشق نے کی خودکشی

author img

By

Published : Dec 28, 2020, 8:05 PM IST

ریاست بہار کے کیمور میں معشوقہ اور اس کے اہل خانہ کے ذریعہ پٹائی کے بعد عاشق نے دیر رات اپنے ہی گھر میں خود کشی کرلی۔ اس سنسنی خیز معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر بھبھوا صدر ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

کیمور: معشوقہ کی پٹائی کے بعد عاشق نے کی خودکشی

اطلاع کے مطابق 'یہ واقعہ چین پور تھانہ حلقہ کے ہاٹا بازار کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہاٹا بازار رہائشی راجیش گپتا کا چوبیس سالہ لڑکے کا گھر کے سامنے ہی ایک لڑکی سے کافی دنوں سے عشق چل رہا تھا۔ دریں اثنا دونوں کے عشق کی جانکاری لڑکی کے اہل خانہ کو ہو گئی تھی۔

دونوں کنبہ کے مابین بحث مباحثہ کے بعد سماجی کارکنان کی نگرانی میں معاملہ کو رفع دفع کر دیا گیا تھا لیکن یہ معاملہ اس وقت طول پکڑ لیا جب لڑکے کے پاس موجود موبائل کو لڑکی کے ذریعہ چھین لیا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ جب وہ لڑکی کے گھر موبائل مانگنے گیا تب لڑکی کے کنبہ نے اس کی جم کر پٹائی کر دی۔ اس کے بعد لڑکی کے ذریعہ بھی اس کی پٹائی کی گئی۔ اتنا ہی نہیں لڑکی کے کنبہ کے ذریعہ لڑکے کے اوپر مختلف الزامات عاٸد کر تھوک کر چٹوانے کا بھی معاملہ سامنے آرہا ہے۔

اس واقعہ کے بعد لڑکا کافی ذلت محسوس کر رہا تھا۔ دیر رات اس نے اپنے ہی گھر میں خوکشی کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کے احتجاج کا آج 33 واں دن

وہیں چین پور تھانہ افسر نے معاملہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 'ابھی تک لڑکے کے کنبہ کے جانب سے کوئی تحریری شکایت نہیں کی گئی ہے۔ اگر ایف آئی آر درج کرایا گیا تو اس معاملے کی جانچ کر کارروائی کی جائے گی۔

وہیں پورے معاملہ کی جانکاری دیتے ہوئے لڑکے کے چچا نے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.